سندھ اور بلوچستان کے مؤثر تعاون سے سرحدی علاقوں میں امن و امان میں نمایاں بہتری، وزیراعلیٰ بلوچستان

سندھ اور بلوچستان کے مؤثر تعاون سے سرحدی علاقوں میں امن و امان میں نمایاں بہتری، وزیراعلیٰ بلوچستان

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے کراچی میں ملاقات کے دوران کہا کہ دونوں صوبوں کے درمیان مؤثر رابطہ کاری اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے باہمی تعاون سے سرحدی علاقوں میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔ ملاقات میں ملکی سیاسی، معاشی صورتحال اور بین الصوبائی تعاون پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

رپورٹ: سیدہ نتاشا

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی میں ملاقات کی، جس میں ملکی سیاسی، معاشی اور سماجی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس اعلیٰ سطحی ملاقات میں چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی، گورنر پنجاب سلیم حیدر، گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی اور وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل راٹھوڑ بھی شریک تھے، جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماؤں اور صوبائی وزراء نے بھی شرکت کی۔
ملاقات کے دوران ملکی معیشت، سیاسی استحکام، سماجی ترقی، پاکستان پیپلز پارٹی کی تنظیمی صورتحال اور بین الصوبائی تعاون کے فروغ پر سیر حاصل گفتگو کی گئی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اس موقع پر کہا کہ سندھ اور بلوچستان کے درمیان مؤثر رابطہ کاری اور تعاون کے نتیجے میں سرحدی علاقوں میں امن و امان کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں صوبوں کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مابین بہتر ہم آہنگی سے جرائم پر مؤثر قابو پایا گیا ہے اور آئندہ اس تعاون کو مزید مضبوط کیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے صوبوں کے درمیان سیاسی ہم آہنگی کو قومی استحکام کی بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ باہمی اشتراک سے ہی پائیدار ترقی ممکن ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے اور اس کے مثبت اثرات عوامی فلاح اور غربت کے خاتمے کی صورت میں سامنے آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی استحکام سے معیشت مزید مضبوط ہوگی اور حکومتی پالیسیوں کے باعث عوام کا ریاستی نظام پر اعتماد بحال ہو رہا ہے۔
وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل راٹھوڑ نے کہا کہ آزاد کشمیر کی ترقی کے لیے وفاقی حکومت اور صوبوں کا تعاون نہایت اہم ہے، جبکہ ملکی استحکام اور معاشی بہتری کے اثرات آزاد کشمیر تک منتقل ہو رہے ہیں۔ چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے قانون سازی اور پارلیمانی امور پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جمہوری عمل کو مضبوط بنانے کے لیے پارلیمنٹ کا مؤثر کردار وقت کی اہم ضرورت ہے۔


Related News

زیارت حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
زیارت حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
زیارت دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نمازِ جنازہ ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ میں ادا کی گئی، جس کے...
بلوچستان کے آبی حصے کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کا سکھر بیراج کا ہنگامی دورہ
بلوچستان کے آبی حصے کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کا سکھر بیراج کا ہنگامی دورہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر صوبائی وفد نے سکھر بیراج کا دورہ کیا، جہاں سندھ ایریگیشن حکام نے 24 سے 48 گھنٹو...
زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر زیارت میں رورل ہیلتھ سینٹر احمدون اور بی ایچ یو کاوس غربی کے نام شہدائے پولیس ک...
کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا
کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا
زیارت پولیس کے شہداء کی قربانیوں کے اعتراف میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ نے کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل کرک...
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
پی ڈی ایم اے نے 17 سے 23 جولائی تک بلوچستان کے متعدد اضلاع میں بارشوں، آندھی، گرج چمک اور فلیش فلڈ کے خدشے کے...
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد تحریری معاہدہ طے پا گیا، جس میں شہدائے زیارت کے...