ریکوڈک منصوبے میں مقامی افراد کو ترجیح، 705 ملازمین میں 76 فیصد مقامی

ریکوڈک منصوبے میں مقامی افراد کو ترجیح، 705 ملازمین میں 76 فیصد مقامی

ریکوڈک مائننگ کمپنی کے مطابق منصوبے میں اس وقت 705 ملازمین کام کر رہے ہیں جن میں 76 فیصد مقامی افراد شامل ہیں، جن کا بڑا حصہ ضلع چاغی سے تعلق رکھتا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ مقامی افراد کو روزگار، تربیت اور ترقی کے مواقع فراہم کر کے انہیں مستقبل میں قیادت کے لیے تیار کیا جا رہا ہے۔ منصوبے کے تحت صنفی شمولیت کو بھی فروغ دیا جا رہا ہے اور اس کا مقصد ضلع چاغی میں پائیدار ترقی اور مقامی کمیونٹیز کو مضبوط بنانا

ریکوڈک منصوبے میں مقامی افراد کو ترجیح، 705 ملازمین میں 76 فیصد مقامی ہیں

رپورٹ: عروبہ شہزاد
 
ریکوڈک مائننگ کمپنی (RDMC) نے ریکوڈک منصوبے میں مقامی افراد کو ترقی کا محور قرار دیتے ہوئے بتایا ہے کہ اس وقت منصوبے میں مجموعی طور پر 705 ملازمین خدمات انجام دے رہے ہیں، جن میں 76 فیصد کا تعلق مقامی علاقوں سے ہے۔ کمپنی کے مطابق افرادی قوت میں 11 فیصد غیر ملکی جبکہ 13 فیصد دیگر قومی سطح کے ملازمین شامل ہیں، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ منصوبے میں بلوچستان خصوصاً ضلع چاغی کے افراد کو ترجیح دی جا رہی ہے۔

ریکوڈک مائننگ کمپنی کا کہنا ہے کہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے ملازمین میں 67 فیصد کا تعلق ضلع چاغی، 10 فیصد کوئٹہ، 4 فیصد نوشکی جبکہ 19 فیصد دیگر علاقوں سے ہے۔ انتظامیہ کے مطابق منصوبے کے تحت آپریشنل، تکنیکی اور انتظامی سطح پر مقامی افراد کے لیے روزگار اور ترقی کے مواقع پیدا کیے جا رہے ہیں، تاکہ مقامی ٹیلنٹ مستقبل میں قیادت کا کردار ادا کر سکے۔کمپنی کے مطابق اسی مقصد کے تحت مختلف تکنیکی اداروں کے اشتراک سے خصوصی تربیتی پروگرام متعارف کرائے گئے ہیں، جن کے ذریعے نوجوانوں کو جدید مہارتوں سے آراستہ کیا جا رہا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق منصوبے میں صنفی شمولیت پر بھی توجہ دی جا رہی ہے، جہاں مجموعی افرادی قوت میں 12 فیصد خواتین جبکہ 88 فیصد مرد شامل ہیں۔
ریکوڈک انتظامیہ کا مزید کہنا ہے کہ منصوبے کا مقصد صرف ایک کان کی تعمیر نہیں بلکہ مقامی کمیونیٹیز کو مضبوط بناتے ہوئے ضلع چاغی میں پائیدار ترقی کو فروغ دینا اور آنے والی نسلوں کو بااختیار بنانا ہے۔

Related News

زیارت حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
زیارت حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
زیارت دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نمازِ جنازہ ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ میں ادا کی گئی، جس کے...
بلوچستان کے آبی حصے کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کا سکھر بیراج کا ہنگامی دورہ
بلوچستان کے آبی حصے کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کا سکھر بیراج کا ہنگامی دورہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر صوبائی وفد نے سکھر بیراج کا دورہ کیا، جہاں سندھ ایریگیشن حکام نے 24 سے 48 گھنٹو...
زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر زیارت میں رورل ہیلتھ سینٹر احمدون اور بی ایچ یو کاوس غربی کے نام شہدائے پولیس ک...
کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا
کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا
زیارت پولیس کے شہداء کی قربانیوں کے اعتراف میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ نے کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل کرک...
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
پی ڈی ایم اے نے 17 سے 23 جولائی تک بلوچستان کے متعدد اضلاع میں بارشوں، آندھی، گرج چمک اور فلیش فلڈ کے خدشے کے...
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد تحریری معاہدہ طے پا گیا، جس میں شہدائے زیارت کے...