لورالائی کے زیتون سے تیار پاکستانی اولیو آئل نے لندن میں گولڈ میڈل جیت لیا

لورالائی کے زیتون سے تیار پاکستانی اولیو آئل نے لندن میں گولڈ میڈل جیت لیا

بلوچستان کے ضلع لورالائی کے زیتون سے تیار کردہ پاکستانی پریمیئم ایکسٹرا ورجن اولیو آئل نے لندن انٹرنیشنل اولیو آئل کمپیٹیشن 2026 میں گولڈ میڈل حاصل کر لیا۔ اس کامیابی کو پاکستان اور بلوچستان کی ابھرتی ہوئی زیتون کی صنعت کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

لندن: بلوچستان کے ضلع لورالائی میں پیدا ہونے والے زیتون سے تیار کردہ پاکستانی پریمیئم زیتون کے تیل کے برانڈ نے لندن انٹرنیشنل اولیو آئل کمپیٹیشن 2026 میں گولڈ میڈل حاصل کر کے پاکستان کے لیے بین الاقوامی اعزاز اپنے نام کر لیا۔

برانڈ کے بانی محمد حسن ترین نے کہا کہ لورالائی کے زیتون سے تیار کردہ ایکسٹرا ورجن اولیو آئل نے دنیا بھر کے تقریباً 1,200 سے 1,300 برانڈز کے درمیان یہ اعزاز حاصل کیا، جو پاکستان کی ابھرتی ہوئی زیتون کی صنعت کے لیے ایک اہم کامیابی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان، خصوصاً بلوچستان میں زیتون کی کاشت کے وسیع امکانات موجود ہیں اور حکومت کی جانب سے عالمی معیار کی زیتون کی اقسام کی کاشت کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ ان کے مطابق پاکستان کی انٹرنیشنل اولیو کونسل کی مستقل رکنیت بھی اس شعبے کی ترقی میں اہم پیش رفت ہے۔

محمد حسن ترین نے امید ظاہر کی کہ اس کامیابی سے بلوچستان کے زیتون اور پاکستان کے ایکسٹرا ورجن اولیو آئل کو عالمی سطح پر مزید پذیرائی ملے گی اور مقامی کاشتکاروں کے لیے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

Keywords : Loralai, Balochistan Olive Oil, London International Olive Oil Competition 2026, Pakistan Agriculture

Related News

زیارت حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
زیارت حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
زیارت دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نمازِ جنازہ ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ میں ادا کی گئی، جس کے...
بلوچستان کے آبی حصے کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کا سکھر بیراج کا ہنگامی دورہ
بلوچستان کے آبی حصے کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کا سکھر بیراج کا ہنگامی دورہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر صوبائی وفد نے سکھر بیراج کا دورہ کیا، جہاں سندھ ایریگیشن حکام نے 24 سے 48 گھنٹو...
زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر زیارت میں رورل ہیلتھ سینٹر احمدون اور بی ایچ یو کاوس غربی کے نام شہدائے پولیس ک...
کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا
کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا
زیارت پولیس کے شہداء کی قربانیوں کے اعتراف میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ نے کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل کرک...
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
پی ڈی ایم اے نے 17 سے 23 جولائی تک بلوچستان کے متعدد اضلاع میں بارشوں، آندھی، گرج چمک اور فلیش فلڈ کے خدشے کے...
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد تحریری معاہدہ طے پا گیا، جس میں شہدائے زیارت کے...