کوئٹہ پولیس کی بڑی کارروائی ، قتل، ڈکیتی اور گاڑی چوری میں ملوث گینگز گرفتار، کروڑوں کی برآمدگیاں

کوئٹہ پولیس کی بڑی کارروائی ، قتل، ڈکیتی اور گاڑی چوری میں ملوث گینگز گرفتار، کروڑوں کی برآمدگیاں

کوئٹہ پولیس نے گزشتہ پانچ ہفتوں کے دوران مختلف کارروائیوں میں قتل، ڈکیتی اور گاڑی چوری میں ملوث متعدد گینگز گرفتار کرلیے۔ کارروائیوں کے دوران کروڑوں روپے مالیت کی گاڑیاں، سونا، اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کیا گیا۔ پولیس نے 80 سے زائد انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کیے اور متعدد اہم مقدمات میں پیشرفت حاصل کی۔

کوئٹہ: ( محمد خان کاکڑ)
 ڈی آئی جی کوئٹہ عمران شوکت اور ایس ایس پی سیریس کرائم عمران قریشی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے عوام غیور اور مہمان نواز ہیں ۔ شہر میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے پولیس نے گزشتہ پانچ ہفتوں میں بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ ڈی آئی جی کے مطابق کوئٹہ پولیس نے مختلف کارروائیوں میں قتل، ڈکیتی اور گاڑی چوری میں ملوث کئی گروہوں کا سراغ لگایا، شہریوں کو انصاف دلایا اور کروڑوں روپے مالیت کا سامان برآمد کیا۔


انہوں نے بتایا کہ 11 نومبر کو کچلاک روڈ جمیل آباد میں حماد کاکڑ کے قتل کا واقعہ پیش آیا جس کا مقدمہ زرک کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ واقعے کی تفتیش کے لیے اسپیشل ٹیم تشکیل دی گئی جس نے پیشہ ورانہ بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے عتیق الرحمن، رومان الیاس اور بابر علی کو گرفتار کیا۔ ملزم بابر علی سے آلہ قتل، پستول، خنجر اور موبائل فون جبکہ رومان الیاس سے واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی برآمد ہوئی۔ بابر علی کو اسلحہ فروخت کرنے والے دکاندار کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا گیا۔
ڈی آئی جی نے بتایا کہ 9 نومبر کو سریاب کے علاقے میں رات کے وقت چوکیداروں کو یرغمال بناکر دو کروڑ روپے سے زائد مالیت کا سامان لوٹ لیا گیا تھا۔ شاہ محمد کی مدعیت میں درج مقدمے میں پولیس نے اہم پیشرفت کرتے ہوئے عبداللہ اور محمد ابراہیم کو گرفتار کرلیا جن سے کارپٹس، ٹائرز، ملک پیک ملائی، شیمپو اور ایک گاڑی برآمد کی گئی، جبکہ دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
13 نومبر کو سریاب میں ارسلان رشید نے ڈکیتی کا مقدمہ درج کروایا جس کی تفتیش کے لیے سیریس کرائم کی اسپیشل کمیٹی تشکیل دی گئی۔ کمیٹی نے شواہد اکٹھے کرکے ملزمان فیاض علی، صابر علی اور محمد سلمان کو گرفتار کیا۔ ملزمان سے تقریباً 70 لاکھ روپے مالیت کا چھینا گیا سونا، طلائی ہار، بالیاں، کنگن، چوڑیاں، دو موبائل فونز اور ایک پستول بھی برآمد کیا گیا۔
ڈی آئی جی کوئٹہ کا کہنا تھا کہ کراچی کے مختلف علاقوں سے چھینی گئی گاڑیاں کوئٹہ میں استعمال ہورہی تھیں، جن کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے ایک گینگ کو گرفتار کرکے 20 گاڑیاں برآمد کیں۔ اسی طرح تین ہفتوں کے دوران کوئٹہ سے چھینی گئی اور چوری شدہ متعدد گاڑیاں بھی بازیاب کی گئیں۔ پولیس نے تھانہ سٹی میں درج مقدمے میں مطلوب ملزمان زمان، نجیب اللہ، رحمت خان، جانان اور رحمت اللہ کو گرفتار کرکے ایک کروڑاٹھارہ  لاکھ روپے برآمد کیے، جبکہ تھانہ کینٹ کو مطلوب ملزمان کی گرفتاری کے بعد 85 لاکھ روپے مزید برآمد ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران کوئٹہ میں 80 سے زائد انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کیے گئے جو کامیاب ثابت ہوئے۔ ڈی آئی جی نے مزید بتایا کہ اسلحہ فروش دکاندار بغیر لائسنس اسلحہ فروخت کر رہے ہیں اور مکان مالکان کرایہ داری کا اندراج کرائے بغیر اپنی ملکیت کرایہ پر دے رہے ہیں، جس کے خلاف پولیس کی مہم جاری ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ پولیس عوام کی دشمن نہیں بلکہ عوام کو محفوظ بنانا چاہتی ہے۔


Related News

معرکۂ حق پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا خصوصی پیغام
معرکۂ حق پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا خصوصی پیغام
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے معرکۂ حق کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں افواجِ پاکستان، قومی سیاسی قی...
پنجگور میں عالمی یومِ تھیلیسیمیا کے موقع پر آگاہی واک اور تقریب کا انعقاد
پنجگور میں عالمی یومِ تھیلیسیمیا کے موقع پر آگاہی واک اور تقریب کا انعقاد
عالمی یومِ تھیلیسیمیا کے موقع پر پنجگور میں قندیل تھیلیسیمیا کیئر سنٹر کے زیرِ اہتمام آگاہی واک اور تقریب منعق...
بلوچستان میں عوامی فلاح کے بڑے ترقیاتی منصوبوں پر تیز پیش رفت
بلوچستان میں عوامی فلاح کے بڑے ترقیاتی منصوبوں پر تیز پیش رفت
چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کی زیر صدارت اجلاس میں صوبے کے اہم ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔ پیپلز...
کوئٹہ میں ماحول دوست ٹرانسپورٹ کے فروغ کیلئے الیکٹرک بسوں کی منظوری
کوئٹہ میں ماحول دوست ٹرانسپورٹ کے فروغ کیلئے الیکٹرک بسوں کی منظوری
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت اجلاس میں کوئٹہ کی گرین اور پنک بسوں کو مرحلہ وار الیکٹرک بسوں...
حکومتِ بلوچستان کا پسنی فش ہاربر کو مکمل طور پر فعال بنانے کا فیصلہ
حکومتِ بلوچستان کا پسنی فش ہاربر کو مکمل طور پر فعال بنانے کا فیصلہ
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت پسنی فش ہاربر کی بحالی سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں من...
پی بی 36 قلات میں ری پولنگ: صوبائی الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس
پی بی 36 قلات میں ری پولنگ: صوبائی الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس
کوئٹہ میں صوبائی الیکشن کمشنر علی اصغر سیال کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں پی بی 36 قلات ک...