گڈانی میں منشیات و شراب اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام، 3717 بوتلیں برآمد

گڈانی میں منشیات و شراب اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام، 3717 بوتلیں برآمد

گڈانی میں محکمہ ایکسائز نے پاک بحریہ کے تعاون سے خفیہ کارروائی کے دوران شراب اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنا دی۔ کارروائی میں 3717 غیر ملکی شراب کی بوتلیں برآمد کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

بلوچستان کے ساحلی علاقے گڈانی میں ایک بڑی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے محکمہ ایکسائز اینڈ اینٹی نارکوٹکس (ساؤتھ زون) نے 3717 غیر ملکی شراب کی بوتلیں برآمد کر لی ہیں۔

یہ کارروائی وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی اور چیف سیکرٹری بلوچستان کی ہدایات اور صوبائی حکومت کی انسداد منشیات پالیسی کے تحت پاک بحریہ کے تعاون سے خفیہ اطلاع پر کی گئی۔

ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ اینٹی نارکوٹکس ساؤتھ زون محمد زمان کے مطابق یہ کامیابی انسداد منشیات کارروائیوں کے تسلسل کا حصہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حالیہ دنوں میں پاک بحریہ کے ساتھ مشترکہ کارروائیوں کے دوران 425 کلوگرام آئس، 20 کلو چرس اور ہزاروں بوتلیں شراب و بیئر بھی برآمد کی جا چکی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ادارہ منشیات، اسمگلنگ، غیر قانونی گاڑیوں اور پوست کی کاشت کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ بلوچستان کو منشیات سے پاک بنایا جا سکے۔

محکمہ کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر ایسے آپریشنز آئندہ بھی جاری رہیں گے تاکہ اسمگلنگ نیٹ ورکس کا خاتمہ کیا جا س

Keywords : Gadani, Drug Smuggling, Excise Department, Liquor Seizure

Related News

زیارت حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
زیارت حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
زیارت دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نمازِ جنازہ ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ میں ادا کی گئی، جس کے...
بلوچستان کے آبی حصے کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کا سکھر بیراج کا ہنگامی دورہ
بلوچستان کے آبی حصے کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کا سکھر بیراج کا ہنگامی دورہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر صوبائی وفد نے سکھر بیراج کا دورہ کیا، جہاں سندھ ایریگیشن حکام نے 24 سے 48 گھنٹو...
زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر زیارت میں رورل ہیلتھ سینٹر احمدون اور بی ایچ یو کاوس غربی کے نام شہدائے پولیس ک...
کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا
کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا
زیارت پولیس کے شہداء کی قربانیوں کے اعتراف میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ نے کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل کرک...
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
پی ڈی ایم اے نے 17 سے 23 جولائی تک بلوچستان کے متعدد اضلاع میں بارشوں، آندھی، گرج چمک اور فلیش فلڈ کے خدشے کے...
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد تحریری معاہدہ طے پا گیا، جس میں شہدائے زیارت کے...