کوئٹہ میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف بڑی کارروائی، 5.8 ارب روپے مالیت کی منشیات برآمد

کوئٹہ میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف بڑی کارروائی، 5.8 ارب روپے مالیت کی منشیات برآمد

سیکیورٹی فورسز نے قلعہ عبداللہ کے علاقے نورک سلیمان خیل میں مشترکہ کارروائی کے دوران منشیات پروسیسنگ فیکٹری کا سراغ لگا کر 73 کلوگرام آئس اور 345 کلوگرام خام مال برآمد کر لیا، جس کی مجموعی مالیت 5.8 ارب روپے بتائی جا رہی ہے۔

رپورٹ: سیدہ نتاشا

کوئٹہ میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف سیکیورٹی فورسز نے ایک بڑی اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے قلعہ عبداللہ کے علاقے نورک سلیمان خیل میں قائم منشیات پروسیسنگ فیکٹری سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی۔ کارروائی کوئٹہ ڈرگ انفورسمنٹ فورس، ایف سی نارتھ بلوچستان، خفیہ اداروں اور مقامی پولیس نے مشترکہ طور پر انجام دی۔

ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران 73 کلوگرام آئس جبکہ 345 کلوگرام منشیات کا خام مال قبضے میں لیا گیا۔ برآمد ہونے والے منشیات اور خام مال کی مجموعی مالیت 5.8 ارب روپے بتائی جا رہی ہے۔
سیکیورٹی اداروں کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی منشیات اسمگلنگ کے نیٹ ورک کے خلاف ایک بڑی کامیابی ہے اور ایسے عناصر کے خلاف کارروائیاں مستقبل میں بھی جاری رہیں گی تاکہ معاشرے کو منشیات کے ناسور سے پاک کیا جا سکے۔

Related News

زیارت حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
زیارت حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
زیارت دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نمازِ جنازہ ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ میں ادا کی گئی، جس کے...
بلوچستان کے آبی حصے کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کا سکھر بیراج کا ہنگامی دورہ
بلوچستان کے آبی حصے کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کا سکھر بیراج کا ہنگامی دورہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر صوبائی وفد نے سکھر بیراج کا دورہ کیا، جہاں سندھ ایریگیشن حکام نے 24 سے 48 گھنٹو...
زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر زیارت میں رورل ہیلتھ سینٹر احمدون اور بی ایچ یو کاوس غربی کے نام شہدائے پولیس ک...
کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا
کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا
زیارت پولیس کے شہداء کی قربانیوں کے اعتراف میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ نے کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل کرک...
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
پی ڈی ایم اے نے 17 سے 23 جولائی تک بلوچستان کے متعدد اضلاع میں بارشوں، آندھی، گرج چمک اور فلیش فلڈ کے خدشے کے...
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد تحریری معاہدہ طے پا گیا، جس میں شہدائے زیارت کے...