مستونگ میں مسافر گاڑی پر مسلح افراد کی فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، اہلیہ زخمی

مستونگ میں مسافر گاڑی پر مسلح افراد کی فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، اہلیہ زخمی

مستونگ کے علاقے دشت کمبیلہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے علی مرتضیٰ جاں بحق جبکہ ان کی اہلیہ زخمی ہوگئیں، جبکہ ان کی دو کمسن بیٹیاں محفوظ رہیں۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور حملہ آوروں کی شناخت و گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔

مستونگ : ضلع مستونگ کے علاقے دشت کمبیلہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ اس کی اہلیہ زخمی ہوگئیں۔ پولیس کے مطابق متاثرہ خاندان کوئٹہ سے کراچی جا رہا تھا کہ راستہ بھٹک کر این-25 اور این-65 شاہراہوں کو ملانے والی لنک روڈ پر پہنچ گیا۔

پولیس نے بتایا کہ مسلح افراد نے گاڑی کو روکنے کی کوشش کی اور گاڑی نہ رکنے پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار علی مرتضیٰ موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ ان کی اہلیہ زخمی ہوئیں۔

واقعے کے دوران گاڑی میں موجود ان کی چار اور سات سالہ دو بیٹیاں محفوظ رہیں اور انہیں کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش و زخمی خاتون کو قریبی اسپتال منتقل کیا، جہاں قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں، جبکہ حملے میں ملوث ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔

Keywords : Mastung attack, Ali Murtaza, Armed Firing, Security Incident

Related News

زیارت حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
زیارت حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
زیارت دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نمازِ جنازہ ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ میں ادا کی گئی، جس کے...
بلوچستان کے آبی حصے کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کا سکھر بیراج کا ہنگامی دورہ
بلوچستان کے آبی حصے کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کا سکھر بیراج کا ہنگامی دورہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر صوبائی وفد نے سکھر بیراج کا دورہ کیا، جہاں سندھ ایریگیشن حکام نے 24 سے 48 گھنٹو...
زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر زیارت میں رورل ہیلتھ سینٹر احمدون اور بی ایچ یو کاوس غربی کے نام شہدائے پولیس ک...
کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا
کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا
زیارت پولیس کے شہداء کی قربانیوں کے اعتراف میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ نے کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل کرک...
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
پی ڈی ایم اے نے 17 سے 23 جولائی تک بلوچستان کے متعدد اضلاع میں بارشوں، آندھی، گرج چمک اور فلیش فلڈ کے خدشے کے...
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد تحریری معاہدہ طے پا گیا، جس میں شہدائے زیارت کے...