ماحولیاتی تبدیلی سے گوادر اور مکران کے ساحلی علاقوں میں سمندری حیات شدید متاثر

ماحولیاتی تبدیلی سے گوادر اور مکران کے ساحلی علاقوں میں سمندری حیات شدید متاثر

گوادر سمیت مکران کے مختلف ساحلی علاقوں میں سمندر کا پانی الجی بلوم کے باعث غیر معمولی طور پر سبز ہو گیا ہے، جس سے آکسیجن کی سطح میں کمی واقع ہوئی اور سمندری حیات کو شدید نقصان پہنچا۔ مچھلیوں، سمندری سانپوں اور پرندوں کی بڑی تعداد ہلاک ہو چکی ہے، جبکہ ماہرین اور حکام صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

رپورٹ: ظریف بلوچ

گوادر سمیت مکران کے ساحلی علاقوں میں ماحولیاتی تبدیلی کے باعث سمندر کا پانی غیر معمولی طور پر سبز رنگ اختیار کر گیا ہے، جس کی وجہ الجی بلوم بتائی جا رہی ہے۔ اس صورتحال کے باعث گوادر، پسنی، جیوانی اور اورماڑہ کے ساحلی علاقوں میں سمندری حیات شدید متاثر ہوئی ہے۔
الجی بلوم کے نتیجے میں سمندر کے پانی میں آکسیجن کی سطح میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے، جس کے باعث ساحلی علاقوں میں بدبو پھیل گئی ہے اور مقامی آبادی کو مشکلات کا سامنا ہے۔ تیز ہواؤں اور بلند لہروں کے سبب بڑی مقدار میں الجی ساحل کے قریب جمع ہو گئی، جبکہ درجنوں مچھلیاں جن میں گٹار فش (کھگا) بھی شامل ہے، مردہ حالت میں پائی گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق خوراک کی کمی اور آلودہ پانی کے باعث کئی سائبریرین پرندے بھی ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ اب تک تقریباً دو سو کے قریب سمندری سانپ مردہ حالت میں مل چکے ہیں۔ ماہرین کے مطابق اگرچہ الجی بلوم ایک قدرتی عمل ہے، تاہم اس کے فوری اثرات سمندری حیات کے لیے انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں۔

حکام نے صورتحال پر کڑی نظر رکھنے کے ساتھ ماہی گیروں کو محتاط رہنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ ماہرِ آبی حیات عبدالرحیم بلوچ نے بھی عوام کو آگاہی فراہم کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہری اور ماہی گیر حفاظتی تدابیر پر عمل کریں۔ ماہرین ماحولیات نے اپیل کی ہے کہ کسی بھی غیر معمولی صورتحال کی فوری اطلاع متعلقہ اداروں کو دی جائے۔

Related News

زیارت حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
زیارت حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
زیارت دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نمازِ جنازہ ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ میں ادا کی گئی، جس کے...
بلوچستان کے آبی حصے کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کا سکھر بیراج کا ہنگامی دورہ
بلوچستان کے آبی حصے کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کا سکھر بیراج کا ہنگامی دورہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر صوبائی وفد نے سکھر بیراج کا دورہ کیا، جہاں سندھ ایریگیشن حکام نے 24 سے 48 گھنٹو...
زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر زیارت میں رورل ہیلتھ سینٹر احمدون اور بی ایچ یو کاوس غربی کے نام شہدائے پولیس ک...
کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا
کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا
زیارت پولیس کے شہداء کی قربانیوں کے اعتراف میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ نے کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل کرک...
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
پی ڈی ایم اے نے 17 سے 23 جولائی تک بلوچستان کے متعدد اضلاع میں بارشوں، آندھی، گرج چمک اور فلیش فلڈ کے خدشے کے...
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد تحریری معاہدہ طے پا گیا، جس میں شہدائے زیارت کے...