وزیر اعلیٰ بلوچستان کی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے ملاقات

وزیر اعلیٰ بلوچستان کی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے ملاقات

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں صوبے کی سیاسی صورتحال اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ امن، ترقی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے باہمی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے وزیر اعلیٰ کو کتابوں کا تحفہ بھی پیش کیا۔

رپورٹ: سیدہ نتاشا

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے نیشنل پارٹی کے سربراہ اور رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی قیادت میں ایک وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران صوبے کی مجموعی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے صوبے میں امن و استحکام، ترقی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے باہمی مشاورت اور تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ ملاقات میں باہمی سیاسی روابط کو مزید مضبوط بنانے اور صوبے کی بہتری کے لیے مشترکہ اقدامات کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔
ملاقات کے دوران ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کو کتابوں کا تحفہ پیش کیا جبکہ وزیر اعلیٰ نے ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی علمی و سیاسی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کے کردار کی تعریف کی۔

Related News

زیارت حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
زیارت حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
زیارت دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نمازِ جنازہ ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ میں ادا کی گئی، جس کے...
بلوچستان کے آبی حصے کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کا سکھر بیراج کا ہنگامی دورہ
بلوچستان کے آبی حصے کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کا سکھر بیراج کا ہنگامی دورہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر صوبائی وفد نے سکھر بیراج کا دورہ کیا، جہاں سندھ ایریگیشن حکام نے 24 سے 48 گھنٹو...
زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر زیارت میں رورل ہیلتھ سینٹر احمدون اور بی ایچ یو کاوس غربی کے نام شہدائے پولیس ک...
کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا
کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا
زیارت پولیس کے شہداء کی قربانیوں کے اعتراف میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ نے کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل کرک...
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
پی ڈی ایم اے نے 17 سے 23 جولائی تک بلوچستان کے متعدد اضلاع میں بارشوں، آندھی، گرج چمک اور فلیش فلڈ کے خدشے کے...
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد تحریری معاہدہ طے پا گیا، جس میں شہدائے زیارت کے...