بلوچستان کے مختلف اضلاع میں شدید گرمی، بارش اور گرج چمک کی پیش گوئی، انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں شدید گرمی، بارش اور گرج چمک کی پیش گوئی، انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت

ریجنل میٹرولوجیکل سینٹر کوئٹہ نے آئندہ 48 سے 72 گھنٹوں کے دوران بیشتر اضلاع میں شدید گرم موسم جبکہ مختلف علاقوں میں بارش، تیز ہواؤں اور گرج چمک کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات نے ضلعی انتظامیہ کو ممکنہ گرد آلود طوفانوں، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔

کوئٹہ: ریجنل میٹرولوجیکل سینٹر (آر ایم سی) کوئٹہ نے آئندہ 48 سے 72 گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں شدید گرم اور زیادہ تر خشک موسم کی پیش گوئی کرتے ہوئے متعدد علاقوں میں بارش، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے امکانات ظاہر کیے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے میں سب سے زیادہ درجہ حرارت نوکنڈی میں 45.5 ڈگری سینٹی گریڈ اور دالبندین میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ سب سے کم زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت قلات میں 33 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ دیگر اضلاع میں پنجگور اور اُتھل 39، کوئٹہ 38، سمنگلی 37.5، خضدار 36.5، بارکھان اور آر ایم سی کوئٹہ 36، سریاب 35.5، ژوب 34.5، پسنی 34، جیوانی 33.5، اورماڑہ اور قلات 33 جبکہ گوادر میں 32.5 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ خضدار، بارکھان، رخشانی، پنجگور، ژوب، شیرانی، موسیٰ خیل، زیارت، کوہلو، دکی، ہرنائی اور لورالائی میں بارش اور گرج چمک کے ساتھ تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

اسی طرح قلعہ سیف اللہ، کیچ، آواران، کوئٹہ اور مستونگ میں ہلکی بارش یا بوندا باندی کے ساتھ گرد آلود تیز ہوائیں چلنے کی توقع ہے، جبکہ صوبے کے شمال مغربی علاقوں میں گرد آلود جھکڑ چل سکتے ہیں۔ ساحلی پٹی میں جزوی طور پر ابر آلود سے ابر آلود موسم رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

ریجنل میٹرولوجیکل سینٹر نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ ممکنہ گرج چمک، تیز ہواؤں اور گرد آلود طوفانوں سے پیدا ہونے والے خطرات کے پیش نظر حساس علاقوں میں احتیاطی اقدامات یقینی بنائیں اور متعلقہ ادارے الرٹ رہیں۔

Keywords : Balochistan Weather, Thunderstorm Forecast, Heatwave, Meteorological Department

Related News

زیارت حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
زیارت حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
زیارت دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نمازِ جنازہ ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ میں ادا کی گئی، جس کے...
بلوچستان کے آبی حصے کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کا سکھر بیراج کا ہنگامی دورہ
بلوچستان کے آبی حصے کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کا سکھر بیراج کا ہنگامی دورہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر صوبائی وفد نے سکھر بیراج کا دورہ کیا، جہاں سندھ ایریگیشن حکام نے 24 سے 48 گھنٹو...
زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر زیارت میں رورل ہیلتھ سینٹر احمدون اور بی ایچ یو کاوس غربی کے نام شہدائے پولیس ک...
کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا
کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا
زیارت پولیس کے شہداء کی قربانیوں کے اعتراف میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ نے کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل کرک...
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
پی ڈی ایم اے نے 17 سے 23 جولائی تک بلوچستان کے متعدد اضلاع میں بارشوں، آندھی، گرج چمک اور فلیش فلڈ کے خدشے کے...
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد تحریری معاہدہ طے پا گیا، جس میں شہدائے زیارت کے...