آپریشن شعبان: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

آپریشن شعبان: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بلوچستان میں آپریشن شعبان کی کامیاب کارروائیوں پر پاک فوج، ایف سی بلوچستان اور پولیس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور بہادری کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں بھرپور انداز میں جاری رہیں گی اور ملک میں امن و استحکام کے قیام کے لیے سیکیورٹی فورسز کا عزم غیر متزلزل ہے۔

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بلوچستان کے علاقے شعبان میں آپریشن شعبان کے دوران سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں کو سراہتے ہوئے پاک فوج، ایف سی بلوچستان اور پولیس کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آپریشن کے دوران مزید دہشت گرد ہلاک کیے گئے، جبکہ وفاقی وزیر داخلہ نے سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، جرات اور غیرمتزلزل عزم کو سراہتے ہوئے کہا کہ فورسز نے دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔

محسن نقوی نے کہا کہ بلوچستان میں امن کے قیام کے لیے پاک فوج، ایف سی بلوچستان اور پولیس کی قربانیاں اور کامیابیاں ملکی تاریخ کا ایک سنہری باب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد ملک اور قوم پر بوجھ ہیں اور ان کا مکمل خاتمہ ناگزیر ہے، جبکہ امن خراب کرنے والوں کو کہیں بھی پناہ نہیں ملے گی۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ پوری قوم اپنی سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن شعبان اور دیگر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران اب تک 114 غیر ملکی دہشت گردوں کا خاتمہ اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستانی سیکیورٹی فورسز ہر سطح پر متحرک، پیشہ ور اور مکمل طور پر چوکس ہیں۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی اور ملک میں امن و استحکام کے قیام کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔

Keywords : Operation Shabaan, Mohsin Naqvi, Balochistan Security, Counterterrorism Operation

Related News

زیارت حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
زیارت حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
زیارت دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نمازِ جنازہ ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ میں ادا کی گئی، جس کے...
بلوچستان کے آبی حصے کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کا سکھر بیراج کا ہنگامی دورہ
بلوچستان کے آبی حصے کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کا سکھر بیراج کا ہنگامی دورہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر صوبائی وفد نے سکھر بیراج کا دورہ کیا، جہاں سندھ ایریگیشن حکام نے 24 سے 48 گھنٹو...
زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر زیارت میں رورل ہیلتھ سینٹر احمدون اور بی ایچ یو کاوس غربی کے نام شہدائے پولیس ک...
کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا
کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا
زیارت پولیس کے شہداء کی قربانیوں کے اعتراف میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ نے کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل کرک...
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
پی ڈی ایم اے نے 17 سے 23 جولائی تک بلوچستان کے متعدد اضلاع میں بارشوں، آندھی، گرج چمک اور فلیش فلڈ کے خدشے کے...
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد تحریری معاہدہ طے پا گیا، جس میں شہدائے زیارت کے...