محرم الحرام کے دوران فول پروف سیکیورٹی یقینی بنائی جائے، کسی غفلت کی گنجائش نہیں: اشفاق احمد

محرم الحرام کے دوران فول پروف سیکیورٹی یقینی بنائی جائے، کسی غفلت کی گنجائش نہیں: اشفاق احمد

ایڈیشنل آئی جی پولیس/کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری اشفاق احمد نے محرم الحرام کے دوران صوبے بھر میں سخت سیکیورٹی انتظامات اور حساس مقامات کی خصوصی نگرانی کی ہدایت جاری کی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور سیکیورٹی پلان پر کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

کوئٹہ: ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس/کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری اشفاق احمد نے محرم الحرام کے دوران امن و امان کی صورتحال اور سیکیورٹی انتظامات کے جائزے کے لیے بدر لائن ہیڈکوارٹر میں اجلاس کی صدارت کی۔

اجلاس میں کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں مجالس، جلوسوں، امام بارگاہوں اور حساس مقامات کی سیکیورٹی، نفری کی تعیناتی، گشت کے نظام اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

اشفاق احمد نے ہدایت کی کہ محرم الحرام کے دوران عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں اور صوبے بھر میں فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے جائیں۔ انہوں نے حساس مقامات، داخلی و خارجی راستوں اور جلوسوں کے راستوں پر خصوصی نگرانی، مشکوک سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھنے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مؤثر رابطہ برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے واضح کیا کہ سیکیورٹی پلان پر عملدرآمد میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی اور بلوچستان کانسٹیبلری محرم الحرام کے دوران پرامن ماحول اور مذہبی ہم آہنگی کے قیام کے لیے اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں انجام دے گی۔

Keywords : Muharram Security, Balochistan Constabulary, Ashfaq Ahmed, Law and order

Related News

زیارت حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
زیارت حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
زیارت دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نمازِ جنازہ ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ میں ادا کی گئی، جس کے...
بلوچستان کے آبی حصے کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کا سکھر بیراج کا ہنگامی دورہ
بلوچستان کے آبی حصے کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کا سکھر بیراج کا ہنگامی دورہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر صوبائی وفد نے سکھر بیراج کا دورہ کیا، جہاں سندھ ایریگیشن حکام نے 24 سے 48 گھنٹو...
زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر زیارت میں رورل ہیلتھ سینٹر احمدون اور بی ایچ یو کاوس غربی کے نام شہدائے پولیس ک...
کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا
کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا
زیارت پولیس کے شہداء کی قربانیوں کے اعتراف میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ نے کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل کرک...
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
پی ڈی ایم اے نے 17 سے 23 جولائی تک بلوچستان کے متعدد اضلاع میں بارشوں، آندھی، گرج چمک اور فلیش فلڈ کے خدشے کے...
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد تحریری معاہدہ طے پا گیا، جس میں شہدائے زیارت کے...