کوئٹہ میں رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ 2021 پر ملٹی اسٹیک ہولڈر کانفرنس، شفافیت اور احتساب کے فروغ کے عزم کا اعادہ

کوئٹہ میں رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ 2021 پر ملٹی اسٹیک ہولڈر کانفرنس، شفافیت اور احتساب کے فروغ کے عزم کا اعادہ

کوئٹہ میں رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ 2021 کے مؤثر نفاذ اور عوامی آگاہی کے لیے ایک ملٹی اسٹیک ہولڈر کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں شفافیت، احتساب اور بہتر طرز حکمرانی کے فروغ پر زور دیا گیا۔

رپورٹ: سیدہ نتاشا

کوئٹہ میں رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ 2021 کے حوالے سے ایک اہم ملٹی اسٹیک ہولڈر کانفرنس منعقد ہوئی، جس کا اہتمام ایڈ بلوچستان نے نیشنل اینڈومنٹ فار ڈیموکریسی کے تعاون سے کیا۔ کانفرنس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد، پبلک اکاونٹیبلٹی فورم اور یوتھ پبلک اکاونٹیبلٹی فورم کے اراکین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی رکن صوبائی اسمبلی اور اسٹینڈنگ کمیٹی برائے اطلاعات کے چیئرمین میر رحمت صالح بلوچ تھے۔ دیگر شرکاء میں ایم پی اے خیر جان بلوچ، سیاسی و سماجی رہنما ڈاکٹر اسحاق بلوچ، انفارمیشن کمیشنر عبدالشکور، ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایڈ بلوچستان عادل جہانگیر اور سینئر صحافی میر بہرام بلوچ سمیت دیگر نمایاں شخصیات شامل تھیں۔
مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معلومات تک رسائی ہر شہری کا بنیادی حق ہے اور رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ 2021 شفافیت، احتساب اور بہتر طرز حکمرانی کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے انفارمیشن کمیشن کے چیف کمشنر اور دیگر کمشنرز کی تعیناتی، پبلک انفارمیشن آفیسرز کی نامزدگی اور ان کی تربیت کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ عوام کو بروقت اور درست معلومات فراہم کی جا سکیں اور فیک نیوز کی روک تھام ممکن ہو۔
اس موقع پر انفارمیشن کمیشنر عبدالشکور نے ایکٹ کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ کانفرنس کے دوران ایک پینل ڈسکشن بھی منعقد ہوئی جس میں ماہرین نے ایکٹ کے مؤثر نفاذ، درپیش چیلنجز اور آگاہی کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔
پروگرام کی میزبانی میر بہرام لہڑی نے کی جبکہ اختتامی کلمات سینئر صحافی اور آر ٹی آئی ماہر میر بہرام بلوچ نے پیش کیے۔ شرکاء نے سوالات بھی کیے اور شفافیت و احتساب کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کے لیے تجاویز پیش کیں۔
تقریب کے اختتام پر مہمانوں میں یادگاری شیلڈز تقسیم کی گئیں اور بلوچستان میں رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ کے حوالے سے آگاہی مہم کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

Related News

زیارت حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
زیارت حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
زیارت دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نمازِ جنازہ ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ میں ادا کی گئی، جس کے...
بلوچستان کے آبی حصے کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کا سکھر بیراج کا ہنگامی دورہ
بلوچستان کے آبی حصے کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کا سکھر بیراج کا ہنگامی دورہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر صوبائی وفد نے سکھر بیراج کا دورہ کیا، جہاں سندھ ایریگیشن حکام نے 24 سے 48 گھنٹو...
زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر زیارت میں رورل ہیلتھ سینٹر احمدون اور بی ایچ یو کاوس غربی کے نام شہدائے پولیس ک...
کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا
کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا
زیارت پولیس کے شہداء کی قربانیوں کے اعتراف میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ نے کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل کرک...
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
پی ڈی ایم اے نے 17 سے 23 جولائی تک بلوچستان کے متعدد اضلاع میں بارشوں، آندھی، گرج چمک اور فلیش فلڈ کے خدشے کے...
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد تحریری معاہدہ طے پا گیا، جس میں شہدائے زیارت کے...