یومِ یکجہتی کشمیر پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان

یومِ یکجہتی کشمیر پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان

وفاقی حکومت نے 5 فروری 2026 کو یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ اس دن کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے تقریبات، ریلیاں اور آگاہی پروگرام منعقد ہوں گے، جبکہ صبح 10 بجے کشمیری شہداء کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے

ملک بھر میں یومِ یکجہتی کشمیر پر عام تعطیل کا اعلان

رپورٹ: عروبہ شہزاد 

وفاقی حکومت نے یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر 5 فروری 2026 کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ اس فیصلے کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق تمام سرکاری و نیم سرکاری ادارے بند رہیں گے، جبکہ بیشتر نجی اداروں میں بھی تعطیل ہوگی۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یومِ یکجہتی کشمیر ہر سال کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی اور ان کی جدوجہد آزادی کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے منایا جاتا ہے۔ اس دن کی مناسبت سے ملک بھر میں مختلف سرکاری و سماجی سطح کی تقریبات، سیمینارز، ریلیاں اور آگاہی پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔

وفاقی حکومت کی ہدایت کے مطابق کشمیری شہدا کی یاد میں صبح 10 بجے ملک بھر میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔ اس دوران سرکاری دفاتر، تعلیمی اداروں اور دیگر مقامات پر خصوصی دعائیں بھی کی جائیں گی۔حکام کے مطابق یومِ کشمیر کے موقع پر میڈیا پر خصوصی نشریات نشر کی جائیں گی جبکہ کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کے لیے پاکستان کی حمایت کو اجاگر کیا جائے گا۔

Related News

زیارت حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
زیارت حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
زیارت دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نمازِ جنازہ ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ میں ادا کی گئی، جس کے...
بلوچستان کے آبی حصے کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کا سکھر بیراج کا ہنگامی دورہ
بلوچستان کے آبی حصے کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کا سکھر بیراج کا ہنگامی دورہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر صوبائی وفد نے سکھر بیراج کا دورہ کیا، جہاں سندھ ایریگیشن حکام نے 24 سے 48 گھنٹو...
زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر زیارت میں رورل ہیلتھ سینٹر احمدون اور بی ایچ یو کاوس غربی کے نام شہدائے پولیس ک...
کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا
کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا
زیارت پولیس کے شہداء کی قربانیوں کے اعتراف میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ نے کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل کرک...
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
پی ڈی ایم اے نے 17 سے 23 جولائی تک بلوچستان کے متعدد اضلاع میں بارشوں، آندھی، گرج چمک اور فلیش فلڈ کے خدشے کے...
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد تحریری معاہدہ طے پا گیا، جس میں شہدائے زیارت کے...