نوشکی میں بی ایس ڈی آئی کے تحت جاری ترقیاتی منصوبے

نوشکی میں بی ایس ڈی آئی کے تحت جاری ترقیاتی منصوبے

نوشکی میں بلوچستان اسپیشل ڈیولپمنٹ انیشیٹو (بی ایس ڈی آئی) کے تحت ترقیاتی کام جاری ہیں۔ ڈپٹی کمشنر محمد حسین ہزارہ اور متعلقہ حکام نے قاضی آباد میں نصب 600 فٹ گہرائی والے ٹیوب ویل کا دورہ کیا۔ اس منصوبے کا مقصد علاقے میں پانی کی دستیابی کو بہتر بنانا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ بی ایس ڈی آئی کی اسکیمیں وقت سے قبل مکمل کی جائیں گی تاکہ عام عوام کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچ سکے۔

رپورٹ : سیدہ نتاشا

بلوچستان اسپیشل ڈیولپمنٹ انیشیٹو کے تحت نوشکی میں ترقیاتی کام جاری ہیں۔اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر  نوشکی محمد حسین ہزارہ، بی ایس ڈی آئی کے انجینئر محمد عالم اور ایکسین پی ایچ بی عبدالقیوم بادینی نے قاضی آباد میں نصب ٹیوب ویل کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ایکسین پی ایچ ہی عبدالقیوم بادینی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ یہ ٹیوب ویل بی ایس ڈی آئی کے فنڈز سے 600 فٹ گہرائی میں لگایا گیا ہے تاکہ علاقے میں پانی کی دستیابی بہتر بنائی جا سکے۔ ڈپٹی کمشنر محمد حسین ہزارہ نے کہا کہ نوشکی شہر کے لیے اس قسم کے منصوبے مفید ثابت ہوں گے اور بی ایس ڈی آئی کی اسکیمیں وقت سے پہلے مکمل کی جائیں گی تاکہ عام عوام کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچے۔

Related News

زیارت حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
زیارت حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
زیارت دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نمازِ جنازہ ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ میں ادا کی گئی، جس کے...
بلوچستان کے آبی حصے کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کا سکھر بیراج کا ہنگامی دورہ
بلوچستان کے آبی حصے کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کا سکھر بیراج کا ہنگامی دورہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر صوبائی وفد نے سکھر بیراج کا دورہ کیا، جہاں سندھ ایریگیشن حکام نے 24 سے 48 گھنٹو...
زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر زیارت میں رورل ہیلتھ سینٹر احمدون اور بی ایچ یو کاوس غربی کے نام شہدائے پولیس ک...
کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا
کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا
زیارت پولیس کے شہداء کی قربانیوں کے اعتراف میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ نے کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل کرک...
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
پی ڈی ایم اے نے 17 سے 23 جولائی تک بلوچستان کے متعدد اضلاع میں بارشوں، آندھی، گرج چمک اور فلیش فلڈ کے خدشے کے...
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد تحریری معاہدہ طے پا گیا، جس میں شہدائے زیارت کے...