دکی میں کارروائی، 71 غیر قانونی افغان مہاجرین گرفتار

دکی میں کارروائی، 71 غیر قانونی افغان مہاجرین گرفتار

ضلع دُکی کے علاقے شاہ‌رگ میں ایف سی اور ضلعی انتظامیہ نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 71 غیر قانونی افغان مہاجرین کو گرفتار کیا۔ تمام افراد کو قانونی کارروائی کے بعد لورالائی منتقل کر کے پولیس اور لیویز کے حوالے کر دیا گیا، جہاں ان کی مزید جانچ پڑتال جاری ہے۔ عوامی حلقوں نے اس اقدام کو امن و امان کے لیے مثبت قرار دیا۔

رپورٹ:ملک امانت،لورالائی

ضلع دُکی کے علاقے شاہ‌رگ میں ایف سی اور ضلعی انتظامیہ کی مشترکہ کارروائی کے دوران غیر قانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین کے خلاف  آپریشن کیا گیا۔ کارروائی میں  71 افغان مہاجرین کو حراست میں لیا گیا، جنہیں ضروری قانونی کارروائی کے بعد ضلع لورالائی منتقل کیا گیا۔ تمام گرفتار مہاجرین کو لورالائی پہنچنے پر سٹی پولیس اسٹیشن اور لیویز تھانہ کے حوالے کر دیا گیا، جہاں ان کے کوائف اور قانونی حیثیت کی مزید جانچ پڑتال کی جا رہی ہے۔ انتظامیہ کے مطابق ضلع دُکی اور لورالائی میں اب بھی لاکھوں افغان مہاجرین آباد ہیں، جو شہر کی بڑی مارکیٹوں، سبزی منڈیوں اور مختلف تجارتی مراکز میں اپنا کاروبار جاری رکھے ہوئے ہیں۔ عوامی حلقوں نے دُکی انتظامیہ، ایف سی اور دیگر اداروں کی اس کارروائی کو علاقے کے امن و امان کے لیے خوش آئند قرار دیا ہے۔

Related News

زیارت حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
زیارت حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
زیارت دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نمازِ جنازہ ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ میں ادا کی گئی، جس کے...
بلوچستان کے آبی حصے کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کا سکھر بیراج کا ہنگامی دورہ
بلوچستان کے آبی حصے کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کا سکھر بیراج کا ہنگامی دورہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر صوبائی وفد نے سکھر بیراج کا دورہ کیا، جہاں سندھ ایریگیشن حکام نے 24 سے 48 گھنٹو...
زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر زیارت میں رورل ہیلتھ سینٹر احمدون اور بی ایچ یو کاوس غربی کے نام شہدائے پولیس ک...
کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا
کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا
زیارت پولیس کے شہداء کی قربانیوں کے اعتراف میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ نے کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل کرک...
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
پی ڈی ایم اے نے 17 سے 23 جولائی تک بلوچستان کے متعدد اضلاع میں بارشوں، آندھی، گرج چمک اور فلیش فلڈ کے خدشے کے...
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد تحریری معاہدہ طے پا گیا، جس میں شہدائے زیارت کے...