آپریشن شعبان جاری، مزید 3 دہشت گرد ہلاک، تعداد 88 تک پہنچ گئی

آپریشن شعبان جاری، مزید 3 دہشت گرد ہلاک، تعداد 88 تک پہنچ گئی

پاک فوج، ایف سی بلوچستان اور پولیس کی مشترکہ کارروائیوں کے دوران آپریشن شعبان میں مزید تین دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے، جس کے بعد آپریشن میں مارے جانے والوں کی تعداد 88 ہوگئی۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 5 جولائی سے جاری آپریشن شعبان اور دیگر انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائیوں میں مجموعی طور پر 126 دہشت گرد ہلاک کیے جا چکے ہیں، جبکہ آپریشن آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گا۔

کوئٹہ: پاک فوج، فرنٹیئر کور (ایف سی) بلوچستان اور پولیس کی جانب سے مشترکہ طور پر جاری آپریشن "شعبان" کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف فضائی اور زمینی کارروائیاں مزید تیز کر دی ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران مزید 3 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے ہیں، جس کے بعد آپریشن شعبان میں مارے جانے والے دہشت گردوں کی مجموعی تعداد 88 ہو گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ 5 جولائی سے اب تک آپریشن شعبان اور دیگر انٹیلی جنس بنیادوں پر کی جانے والی کارروائیوں میں مجموعی طور پر 126 دہشت گردوں کو ہلاک کیا جا چکا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک آپریشن شعبان اور دیگر کارروائیاں بھرپور انداز میں جاری رہیں گی۔

Keywords : Operation Shaban, Counterterrorism, Pakistan Security Forces, Balochistan

Related News

زیارت حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
زیارت حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
زیارت دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نمازِ جنازہ ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ میں ادا کی گئی، جس کے...
بلوچستان کے آبی حصے کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کا سکھر بیراج کا ہنگامی دورہ
بلوچستان کے آبی حصے کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کا سکھر بیراج کا ہنگامی دورہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر صوبائی وفد نے سکھر بیراج کا دورہ کیا، جہاں سندھ ایریگیشن حکام نے 24 سے 48 گھنٹو...
زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر زیارت میں رورل ہیلتھ سینٹر احمدون اور بی ایچ یو کاوس غربی کے نام شہدائے پولیس ک...
کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا
کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا
زیارت پولیس کے شہداء کی قربانیوں کے اعتراف میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ نے کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل کرک...
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
پی ڈی ایم اے نے 17 سے 23 جولائی تک بلوچستان کے متعدد اضلاع میں بارشوں، آندھی، گرج چمک اور فلیش فلڈ کے خدشے کے...
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد تحریری معاہدہ طے پا گیا، جس میں شہدائے زیارت کے...