آپریشن شعبان: مزید 4 خوارج ہلاک، کارروائی میں مارے گئے دہشت گردوں کی تعداد 83 ہوگئی

آپریشن شعبان: مزید 4 خوارج ہلاک، کارروائی میں مارے گئے دہشت گردوں کی تعداد 83 ہوگئی

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن شعبان کے دوران مزید چار خوارج دہشت گرد ہلاک ہوگئے، جس کے بعد کارروائی میں مارے گئے دہشت گردوں کی تعداد 83 ہوگئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 5 جولائی سے اب تک آپریشن شعبان اور دیگر انٹیلی جنس بنیادوں پر کیے گئے آپریشنز میں مجموعی طور پر 121 دہشت گرد مارے جا چکے ہیں۔

کوئٹہ: سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان میں پاکستان آرمی، فرنٹیئر کور (ایف سی) اور بلوچستان پولیس کی جانب سے مشترکہ آپریشن شعبان کامیابی سے جاری ہے، جس کے دوران مزید چار خوارج دہشت گرد مارے گئے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ آپریشن شعبان کے دوران ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی مجموعی تعداد 83 ہو گئی ہے۔ ان کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف فضائی اور زمینی کارروائیاں مربوط انداز میں جاری ہیں، جن کے نتیجے میں فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ 5 جولائی سے اب تک آپریشن شعبان اور دیگر انٹیلی جنس بنیادوں پر کیے گئے آپریشنز کے دوران مجموعی طور پر 121 دہشت گرد ہلاک کیے جا چکے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ بلوچستان بھر میں آپریشن شعبان آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گا۔

Keywords : Operation Shaban, Counterterrorism, Balochistan Security, Intelligence-based Operations

Related News

زیارت حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
زیارت حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
زیارت دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نمازِ جنازہ ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ میں ادا کی گئی، جس کے...
بلوچستان کے آبی حصے کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کا سکھر بیراج کا ہنگامی دورہ
بلوچستان کے آبی حصے کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کا سکھر بیراج کا ہنگامی دورہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر صوبائی وفد نے سکھر بیراج کا دورہ کیا، جہاں سندھ ایریگیشن حکام نے 24 سے 48 گھنٹو...
زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر زیارت میں رورل ہیلتھ سینٹر احمدون اور بی ایچ یو کاوس غربی کے نام شہدائے پولیس ک...
کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا
کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا
زیارت پولیس کے شہداء کی قربانیوں کے اعتراف میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ نے کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل کرک...
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
پی ڈی ایم اے نے 17 سے 23 جولائی تک بلوچستان کے متعدد اضلاع میں بارشوں، آندھی، گرج چمک اور فلیش فلڈ کے خدشے کے...
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد تحریری معاہدہ طے پا گیا، جس میں شہدائے زیارت کے...