بلوچستان میں تجاوزات کے خلاف تین ہزار سے زائد آپریشنز، بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں، وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی

بلوچستان میں تجاوزات کے خلاف تین ہزار سے زائد آپریشنز، بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں، وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ صوبے بھر میں تجاوزات کے خلاف بھرپور اور بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں، جن کے دوران تین ہزار سے زائد آپریشنز اور 800 سے زیادہ غیرقانونی پٹرول پمپس سیل کیے جا چکے ہیں۔ سرکاری زمین پر کسی قسم کا قبضہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔

رپورٹ: سیدہ نتاشا

 وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں گزشتہ چند ماہ کے دوران تجاوزات کے خلاف تین ہزار سے زائد آپریشنز کیے جا چکے ہیں، جن کا مقصد سرکاری زمین کو غیرقانونی قبضوں سے واگزار کرانا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اب تک 800 سے زائد غیرقانونی پٹرول پمپس سیل کیے جا چکے ہیں، جبکہ تجاوزات کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں مسلسل جاری ہیں۔ وزیر اعلیٰ کے مطابق کوئٹہ شہر میں سرکاری زمین پر قائم دس سال پرانا، ایک ارب روپے سے زائد مالیت کا غیرقانونی پٹرول پمپ گزشتہ روز مسمار کر دیا گیا۔

میر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ سرکاری زمین بلوچستان کے عوام کی امانت ہے، جس پر کسی قسم کا غیرقانونی قبضہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ تجاوزات کے خلاف کارروائیوں میں کسی بھی قسم کے سیاسی دباؤ کو خاطر میں نہیں لایا جائے گا اور قانون کی عملداری ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔

Related News

زیارت حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
زیارت حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
زیارت دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نمازِ جنازہ ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ میں ادا کی گئی، جس کے...
بلوچستان کے آبی حصے کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کا سکھر بیراج کا ہنگامی دورہ
بلوچستان کے آبی حصے کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کا سکھر بیراج کا ہنگامی دورہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر صوبائی وفد نے سکھر بیراج کا دورہ کیا، جہاں سندھ ایریگیشن حکام نے 24 سے 48 گھنٹو...
زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر زیارت میں رورل ہیلتھ سینٹر احمدون اور بی ایچ یو کاوس غربی کے نام شہدائے پولیس ک...
کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا
کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا
زیارت پولیس کے شہداء کی قربانیوں کے اعتراف میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ نے کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل کرک...
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
پی ڈی ایم اے نے 17 سے 23 جولائی تک بلوچستان کے متعدد اضلاع میں بارشوں، آندھی، گرج چمک اور فلیش فلڈ کے خدشے کے...
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد تحریری معاہدہ طے پا گیا، جس میں شہدائے زیارت کے...