حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا روزانہ تعین کرنے کا فیصلہ، پٹرول اور ڈیزل مہنگے

حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا روزانہ تعین کرنے کا فیصلہ، پٹرول اور ڈیزل مہنگے

حکومت نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے پیش نظر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین روزانہ کی بنیاد پر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دوسری جانب پٹرول کی قیمت میں 5.44 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 31.05 روپے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا ہے۔

اسلام آباد: مشرقِ وسطیٰ میں ایک بار پھر کشیدگی بڑھنے اور عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے پیشِ نظر وفاقی حکومت نے ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین ہفتہ وار کے بجائے روزانہ کی بنیاد پر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پیٹرولیم اور اطلاعات کے وفاقی وزراء علی پرویز ملک اور عطا تارڑ نے بتایا کہ وفاقی کابینہ اور وزیراعظم نے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کو بین الاقوامی منڈی کے رجحانات کے مطابق روزانہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کرنے کی ذمہ داری سونپ دی ہے۔ اوگرا نئی قیمتوں کے ساتھ ان عوامل کی تفصیلات بھی اپنی ویب سائٹ پر جاری کرے گی جن کی بنیاد پر قیمتوں کا تعین کیا گیا ہوگا۔

دوسری جانب حکومت نے جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب جاری کیے گئے نوٹیفکیشن میں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 31 روپے 5 پیسے فی لیٹر اضافہ کرکے نئی قیمت 354 روپے 30 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی، جبکہ پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 44 پیسے فی لیٹر اضافہ کرکے اسے 316 روپے 15 پیسے فی لیٹر کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتیں 20 جولائی تک، یعنی تین روز کے لیے نافذ العمل رہیں گی۔

حکومت اس وقت پٹرول اور ڈیزل پر کسٹمز ڈیوٹی، پٹرولیم لیوی، کلائمیٹ سپورٹ لیوی اور دیگر محصولات کی مد میں فی لیٹر تقریباً 105 روپے وصول کر رہی ہے۔ یکم جولائی سے آئی ایم ایف پروگرام کے تحت کلائمیٹ سپورٹ لیوی بھی بڑھا کر 5 روپے فی لیٹر کر دی گئی ہے۔

حکومتی حکام کے مطابق مشرقِ وسطیٰ میں حالیہ کشیدگی اور عالمی سطح پر تیل کی فراہمی میں ممکنہ رکاوٹوں کے باعث قیمتوں میں تیزی سے تبدیلی آ رہی ہے، جس کے پیش نظر روزانہ کی بنیاد پر قیمتوں کا تعین کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Keywords : Pakistan Fuel Prices, OGRA, Petrol Price Hike, Daily Fuel Pricing

Related News

زیارت حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
زیارت حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
زیارت دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نمازِ جنازہ ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ میں ادا کی گئی، جس کے...
بلوچستان کے آبی حصے کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کا سکھر بیراج کا ہنگامی دورہ
بلوچستان کے آبی حصے کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کا سکھر بیراج کا ہنگامی دورہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر صوبائی وفد نے سکھر بیراج کا دورہ کیا، جہاں سندھ ایریگیشن حکام نے 24 سے 48 گھنٹو...
زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر زیارت میں رورل ہیلتھ سینٹر احمدون اور بی ایچ یو کاوس غربی کے نام شہدائے پولیس ک...
کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا
کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا
زیارت پولیس کے شہداء کی قربانیوں کے اعتراف میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ نے کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل کرک...
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
پی ڈی ایم اے نے 17 سے 23 جولائی تک بلوچستان کے متعدد اضلاع میں بارشوں، آندھی، گرج چمک اور فلیش فلڈ کے خدشے کے...
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد تحریری معاہدہ طے پا گیا، جس میں شہدائے زیارت کے...