مکران کوسٹل ہائی وے پر مسافر بس حادثہ، وزیر اعلیٰ بلوچستان کا گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

مکران کوسٹل ہائی وے پر مسافر بس حادثہ، وزیر اعلیٰ بلوچستان کا گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

گوادر کے قریب مکران کوسٹل ہائی وے پر مسافر بس کو حادثہ پیش آیا، جس میں 36 افراد زخمی ہو گئے جبکہ 7 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے، جاں بحق افراد کے جسدِ خاکی آبائی علاقوں تک پہنچانے اور واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

رپورٹ: سیدہ نتاشا

گوادر: مکران کوسٹل ہائی وے پر کراچی سے جیوانی جانے والی مسافر بس کو حادثہ پیش آیا۔ ایس پی گوادر اسلم بنگلزئی کے مطابق بس میں 45 مسافر سوار تھے، حادثے کے نتیجے میں 36 افراد زخمی ہو گئے جن میں 7 کی حالت تشویشناک ہے۔ جاں بحق اور زخمی افراد کو فوری طور پر اورماڑہ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

حادثے پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اور ڈپٹی کمشنر گوادر کو ہدایت کی کہ زخمی مسافروں کو بہترین طبی سہولیات اور علاج معالجہ فراہم کیا جائے۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان نے جاں بحق افراد کے جسدِ خاکی ان کے آبائی علاقوں تک پہنچانے کے لیے ایمبولینس سروس فراہم کرنے کے احکامات بھی جاری کیے ہیں۔ انہوں نے ٹریفک حادثے میں سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے اور حادثے کی باقاعدہ انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔

Related News

زیارت حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
زیارت حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
زیارت دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نمازِ جنازہ ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ میں ادا کی گئی، جس کے...
بلوچستان کے آبی حصے کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کا سکھر بیراج کا ہنگامی دورہ
بلوچستان کے آبی حصے کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کا سکھر بیراج کا ہنگامی دورہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر صوبائی وفد نے سکھر بیراج کا دورہ کیا، جہاں سندھ ایریگیشن حکام نے 24 سے 48 گھنٹو...
زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر زیارت میں رورل ہیلتھ سینٹر احمدون اور بی ایچ یو کاوس غربی کے نام شہدائے پولیس ک...
کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا
کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا
زیارت پولیس کے شہداء کی قربانیوں کے اعتراف میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ نے کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل کرک...
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
پی ڈی ایم اے نے 17 سے 23 جولائی تک بلوچستان کے متعدد اضلاع میں بارشوں، آندھی، گرج چمک اور فلیش فلڈ کے خدشے کے...
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد تحریری معاہدہ طے پا گیا، جس میں شہدائے زیارت کے...