پی ڈی ایم اے بلوچستان کا ہیٹ ویو سے متعلق آگاہی سیشن، حفاظتی اقدامات پر زور

پی ڈی ایم اے بلوچستان کا ہیٹ ویو سے متعلق آگاہی سیشن، حفاظتی اقدامات پر زور

پی ڈی ایم اے بلوچستان نے ہیٹ ویو کے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر آگاہی سیشن کا انعقاد کیا جس میں حفاظتی اقدامات پر روشنی ڈالی گئی۔ اجلاس میں عوام سے احتیاطی تدابیر اپنانے اور متعلقہ اداروں کو وارننگ سسٹم اور سہولیات بہتر بنانے کی ہدایت کی گئی۔

 پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) بلوچستان کی جانب سے شدید گرمی کی لہر (ہیٹ ویو) سے نمٹنے اور حفاظتی اقدامات کے حوالے سے ایک آگاہی سیشن منعقد کیا گیا، جس کی صدارت ڈائریکٹر نوید احمد شیخ نے کی۔

سیشن میں بتایا گیا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث بلوچستان میں گرمی کی شدت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جبکہ صوبے کے مختلف اضلاع بشمول سبی، تربت اور دالبندین میں حالیہ برسوں کے دوران درجہ حرارت 45 سے 51 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا ہے، جس سے انسانی صحت، زراعت اور آبی وسائل متاثر ہو رہے ہیں۔

پی ڈی ایم اے حکام نے کہا کہ ہیٹ ویو کے بڑھتے ہوئے خطرات سے نمٹنے کے لیے قبل از وقت وارننگ سسٹم کو مضبوط بنانے، طبی سہولیات کی دستیابی، عوامی آگاہی مہمات اور متعلقہ اداروں کے درمیان مؤثر رابطے کو مزید بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔

سیشن میں عوام سے اپیل کی گئی کہ وہ شدید گرمی کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں، غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں اور پانی کا زیادہ استعمال یقینی بنائیں۔

پی ڈی ایم اے بلوچستان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنے اور عوام کے تحفظ کے لیے تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر مؤثر اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔

Keywords : Heatwave Awareness, PDMA Balochistan, Climate Change Impact, Disaster Preparedness

Related News

زیارت حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
زیارت حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
زیارت دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نمازِ جنازہ ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ میں ادا کی گئی، جس کے...
بلوچستان کے آبی حصے کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کا سکھر بیراج کا ہنگامی دورہ
بلوچستان کے آبی حصے کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کا سکھر بیراج کا ہنگامی دورہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر صوبائی وفد نے سکھر بیراج کا دورہ کیا، جہاں سندھ ایریگیشن حکام نے 24 سے 48 گھنٹو...
زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر زیارت میں رورل ہیلتھ سینٹر احمدون اور بی ایچ یو کاوس غربی کے نام شہدائے پولیس ک...
کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا
کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا
زیارت پولیس کے شہداء کی قربانیوں کے اعتراف میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ نے کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل کرک...
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
پی ڈی ایم اے نے 17 سے 23 جولائی تک بلوچستان کے متعدد اضلاع میں بارشوں، آندھی، گرج چمک اور فلیش فلڈ کے خدشے کے...
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد تحریری معاہدہ طے پا گیا، جس میں شہدائے زیارت کے...