جنرل محمد موسیٰ پوسٹ گریجویٹ کالج میں پروفیسر علی بابا تاج کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، اہلِ خانہ، دوستوں اور تعلیمی شخصیات کی شرکت

جنرل محمد موسیٰ پوسٹ گریجویٹ کالج میں پروفیسر علی بابا تاج کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، اہلِ خانہ، دوستوں اور تعلیمی شخصیات کی شرکت

کوئٹہ : جنرل محمد موسیٰ پوسٹ گریجویٹ کالج میں آج معروف شاعر، استاد اور علم و ادب کی ممتاز شخصیت پروفیسر علی بابا تاج مرحوم کی یاد میں تعزیتی ریفرنس منعقد ہوا، جس میں مرحوم کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔ تقریب میں کالج کے پرنسپل، اساتذہ، طلبہ کے علاوہ تاج صاحب کی فیملی، دوستوں، ڈائریکٹر کالجز، بپلا کے صدر اور موسیٰ کالج کے سابق پرنسپلز نے شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز کالج کے طالب علم قاری افتخار نے تلاوتِ کلامِ پاک اور فاتحہ سے کیا۔ تقریب کی نظامت کالج کے اسٹاف سیکرٹری پروفیسر یاسین نے کی۔ پہلے مقرر تاج صاحب کے دیرینہ دوست، شاعر اور ناول نگار مصطفیٰ شاہد تھے، جنہوں نے مرحوم کے ساتھ گزاری ہوئی یادوں، ان کے فنِ شعر و موسیقی سے لگاؤ اور مرزا بیدل کی شاعری سے ان کی خاص محبت کا ذکر کیا۔ فدا ہزارہ  نے تعزیتی ریفرنس میں تجویز پیش کی کہ موسیٰ کالج کی لائبریری کو مرحوم پروفیسر علی بابا تاج کے نام سے منسوب کیا جائے، تاکہ ان کی علمی خدمات کو مستقل طور پر خراجِ عقیدت پیش کیا جا سکے۔ تقریب کے آخر میں فارسی کے پروفیسر اکبر ساسولی نے علی بابا تاج کے لیے اپنی لکھی ہوئی ایک نثری نظم پڑھ کر مرحوم کو ادبی انداز میں خراجِ تحسین پیش کیا۔

جنرل محمد موسیٰ پوسٹ گریجویٹ کالج میں پروفیسر علی بابا تاج کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، اہلِ خانہ، دوستوں اور تعلیمی شخصیات کی شرکت

کوئٹہ : جنرل محمد موسیٰ پوسٹ گریجویٹ کالج میں آج معروف شاعر، استاد اور علم و ادب کی ممتاز شخصیت پروفیسر علی بابا تاج مرحوم کی یاد میں تعزیتی ریفرنس منعقد ہوا، جس میں مرحوم کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔
تقریب میں کالج کے پرنسپل، اساتذہ، طلبہ کے علاوہ تاج صاحب کی فیملی، دوستوں، ڈائریکٹر کالجز، بپلا کے صدر اور موسیٰ کالج کے سابق پرنسپلز نے شرکت کی۔
پروگرام کا آغاز کالج کے طالب علم قاری افتخار نے تلاوتِ کلامِ پاک اور فاتحہ سے کیا۔ تقریب کی نظامت کالج کے اسٹاف سیکرٹری پروفیسر یاسین نے کی۔
پہلے مقرر تاج صاحب کے دیرینہ دوست، شاعر اور ناول نگار مصطفیٰ شاہد تھے، جنہوں نے مرحوم کے ساتھ گزاری ہوئی یادوں، ان کے فنِ شعر و موسیقی سے لگاؤ اور مرزا بیدل کی شاعری سے ان کی خاص محبت کا ذکر کیا۔ فدا ہزارہ  نے تعزیتی ریفرنس میں تجویز پیش کی کہ موسیٰ کالج کی لائبریری کو مرحوم پروفیسر علی بابا تاج کے نام سے منسوب کیا جائے، تاکہ ان کی علمی خدمات کو مستقل طور پر خراجِ عقیدت پیش کیا جا سکے۔
تقریب کے آخر میں فارسی کے پروفیسر اکبر ساسولی نے علی بابا تاج کے لیے اپنی لکھی ہوئی ایک نثری نظم پڑھ کر مرحوم کو ادبی انداز میں خراجِ تحسین پیش کیا۔

Related News

محکمہ ثقافت حکومتِ بلوچستان کے زیرِ اہتمام غیر محسوس ثقافتی ورثے پر ورکشاپ کا انعقاد
محکمہ ثقافت حکومتِ بلوچستان کے زیرِ اہتمام غیر محسوس ثقافتی ورثے پر ورکشاپ کا انعقاد
کوئٹہ: محکمہ ثقافت حکومتِ بلوچستان کے زیرِ اہتمام غیر محسوس ثقافتی ورثے (انٹینجیبل کلچرل ہیریٹیج) کی فہرست ساز...
لورالائی میں نئے سال کے موقع پر درخت کاری اور کتب میلے کا انعقاد، ڈپٹی کمشنر کا امن، ترقی اور تعلیم کا پیغام
لورالائی میں نئے سال کے موقع پر درخت کاری اور کتب میلے کا انعقاد، ڈپٹی کمشنر کا امن، ترقی اور تعلیم کا پیغام
لورالائی:ڈپٹی کمشنر لورالائی میران بلوچ کی خصوصی ہدایت پر نئے سال کے آغاز پر ضلع میں متعدد تقریبات کا انعقاد ک...
کوئٹہ: موٹر وے پولیس کے زیر اہتمام قائد اعظم کی یومِ پیدائش اور کرسمس کی تقریب
کوئٹہ: موٹر وے پولیس کے زیر اہتمام قائد اعظم کی یومِ پیدائش اور کرسمس کی تقریب
کوئٹہ میں نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس کے زیر اہتمام قائد اعظم محمد علی جناح کی یومِ پیدائش اور کرسمس کی...
خواتین کے لیے گھر کو منظم اور خوبصورت بنانے کے آسان اور جدید آئیڈیاز
خواتین کے لیے گھر کو منظم اور خوبصورت بنانے کے آسان اور جدید آئیڈیاز
ہر خاتون چاہتی ہے کہ اس کا گھر نہ صرف خوبصورت لگے بلکہ ہر چیز آسانی سے دستیاب بھی ہو۔ گھر کو منظم رکھنا اور اس...
ہزارگی اکیڈمی کی کامیاب ادبی نشست، تین کتب کی رونمائی
ہزارگی اکیڈمی کی کامیاب ادبی نشست، تین کتب کی رونمائی
کوئٹہ: ہزارگی اکیڈمی کے زیرِ اہتمام تین نئی کتب کی رونمائی کی ایک باوقار تقریب منعقد ہوئی، جس کی صدارت معروف ش...