بلوچستان میں خواتین اور طالبات کے لیے پنک بس سروس کا آغاز

بلوچستان میں خواتین اور طالبات کے لیے پنک بس سروس کا آغاز

نئے سال کے آغاز پر بلوچستان حکومت نے خواتین اور طالبات کے لیے پنک بس سروس کا آغاز کر دیا ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے مطابق اس منصوبے کا مقصد خواتین کو محفوظ، باوقار اور سہل سفری سہولیات فراہم کرنا ہے، جبکہ آئندہ مرحلوں میں اس سروس کو دیگر اضلاع تک بھی توسیع دی جائے گی۔

رپورٹ: سیدہ نتاشا

نئے سال کے آغاز کے موقع پر صوبائی حکومت نے بلوچستان میں خواتین اور طالبات کے لیے پنک بس سروس کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ پنک بس سروس کا بنیادی مقصد خواتین اور طالبات کی روزمرہ آمد و رفت کو محفوظ، آرام دہ اور باوقار بنانا ہے۔
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ حکومت کی اولین ترجیح ہے کہ اس سروس کو مستقل بنیادوں پر جاری رکھا جائے تاکہ خواتین بلاخوف و خطر تعلیمی اداروں، دفاتر اور صحت کی سہولیات تک رسائی حاصل کر سکیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ آئندہ مرحلے میں پنک بس سروس کا دائرہ کار کوئٹہ سے بڑھا کر صوبے کے دیگر اضلاع تک پھیلایا جائے گا۔

میر سرفراز بگٹی کے مطابق پنک بس سروس خواتین کو تعلیم، روزگار اور صحت کی بنیادی سہولیات تک آسان رسائی فراہم کرے گی، جو صوبائی حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈے کا اہم حصہ ہے۔ وزیراعلیٰ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں کہا کہ بلوچستان میں خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے عملی اقدامات کا سلسلہ جاری رہے گا اور خواتین کے لیے محفوظ ٹرانسپورٹ نظام حکومت کی ترجیحات میں سرفہرست ہے۔

Related News

زیارت حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
زیارت حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
زیارت دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نمازِ جنازہ ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ میں ادا کی گئی، جس کے...
بلوچستان کے آبی حصے کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کا سکھر بیراج کا ہنگامی دورہ
بلوچستان کے آبی حصے کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کا سکھر بیراج کا ہنگامی دورہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر صوبائی وفد نے سکھر بیراج کا دورہ کیا، جہاں سندھ ایریگیشن حکام نے 24 سے 48 گھنٹو...
زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر زیارت میں رورل ہیلتھ سینٹر احمدون اور بی ایچ یو کاوس غربی کے نام شہدائے پولیس ک...
کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا
کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا
زیارت پولیس کے شہداء کی قربانیوں کے اعتراف میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ نے کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل کرک...
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
پی ڈی ایم اے نے 17 سے 23 جولائی تک بلوچستان کے متعدد اضلاع میں بارشوں، آندھی، گرج چمک اور فلیش فلڈ کے خدشے کے...
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد تحریری معاہدہ طے پا گیا، جس میں شہدائے زیارت کے...