وزیراعظم کی مون سون کے دوران ہنگامی تیاریوں اور رابطہ کاری مزید مؤثر بنانے کی ہدایت

وزیراعظم کی مون سون کے دوران ہنگامی تیاریوں اور رابطہ کاری مزید مؤثر بنانے کی ہدایت

وزیراعظم شہباز شریف نے این ڈی ایم اے کے چیئرمین سے ملاقات میں مون سون بارشوں کے دوران صوبائی حکومتوں اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ اداروں کے درمیان رابطہ مزید مضبوط بنانے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی تیاریوں، ابتدائی انتباہی نظام کو مکمل فعال بنانے اور وزارتِ موسمیاتی تبدیلی کے ساتھ جاری رابطہ کاری پر بھی بریفنگ دی گئی۔

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف سے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے ملاقات کی، جس میں ملک بھر میں مون سون بارشوں کے دوران ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے کی جانے والی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم کو مون سون سیزن کے لیے کیے گئے انتظامات اور کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے جاری اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ مون سون بارشوں کے دوران صوبائی حکومتوں اور صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز کے درمیان رابطہ اور باہمی تعاون کو مزید مؤثر بنایا جائے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں بروقت اور مربوط کارروائی یقینی بنائی جا سکے۔

وزیراعظم کو ابتدائی انتباہی نظام (ارلی وارننگ سسٹم) کو مکمل طور پر فعال بنانے اور اس سلسلے میں وزارتِ موسمیاتی تبدیلی کے ساتھ جاری رابطہ کاری سے متعلق پیش رفت سے بھی آگاہ کیا گیا۔

Keywords: Shehbaz Sharif, NDMA, Monsoom Preparedness, Early Warning System

Related News

زیارت حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
زیارت حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
زیارت دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نمازِ جنازہ ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ میں ادا کی گئی، جس کے...
بلوچستان کے آبی حصے کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کا سکھر بیراج کا ہنگامی دورہ
بلوچستان کے آبی حصے کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کا سکھر بیراج کا ہنگامی دورہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر صوبائی وفد نے سکھر بیراج کا دورہ کیا، جہاں سندھ ایریگیشن حکام نے 24 سے 48 گھنٹو...
زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر زیارت میں رورل ہیلتھ سینٹر احمدون اور بی ایچ یو کاوس غربی کے نام شہدائے پولیس ک...
کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا
کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا
زیارت پولیس کے شہداء کی قربانیوں کے اعتراف میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ نے کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل کرک...
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
پی ڈی ایم اے نے 17 سے 23 جولائی تک بلوچستان کے متعدد اضلاع میں بارشوں، آندھی، گرج چمک اور فلیش فلڈ کے خدشے کے...
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد تحریری معاہدہ طے پا گیا، جس میں شہدائے زیارت کے...