کے ٹو ایئرویز کا کارگو طیارہ کراچی کے قریب لاپتا، وزیراعظم شہباز شریف اور صدر آصف زرداری کی اظہارِ تشویش

کے ٹو ایئرویز کا کارگو طیارہ کراچی کے قریب لاپتا، وزیراعظم شہباز شریف اور صدر آصف زرداری کی اظہارِ تشویش

شارجہ سے کراچی آنے والے کے ٹو ایئرویز کے کارگو طیارے سے کراچی سے تقریباً 287 کلومیٹر مغرب میں ریڈار اور مواصلاتی رابطہ منقطع ہو گیا، جس پر وزیراعظم شہباز شریف اور صدر آصف علی زرداری نے گہری تشویش کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن تیز کرنے کی ہدایت کی، جبکہ صدر نے طیارے کے عملے اور ان کے اہل خانہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اسلام آباد/کراچی: وزیراعظم شہباز شریف اور صدر آصف علی زرداری نے شارجہ سے کراچی آنے والے کے ٹو ایئرویز کے لاپتا کارگو طیارے کے واقعے پر گہرے دکھ اور تشویش کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے سول ایوی ایشن اتھارٹی، پاکستان نیوی اور پاک فضائیہ کو ہدایت کی ہے کہ لاپتا طیارے کی تلاش اور ریسکیو آپریشن کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ انہوں نے طیارے کے عملے کے اہل خانہ سے اظہارِ ہمدردی بھی کیا۔

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (PAA) کے مطابق کارگو طیارہ ریڈار پر اچانک تیزی سے نیچے اترتا ہوا اور اپنی سمت میں غیر معمولی تبدیلی کرتا ہوا دیکھا گیا، جس کے بعد کراچی سے تقریباً 287 کلومیٹر مغرب میں اس سے ریڈار اور مواصلاتی رابطہ منقطع ہو گیا۔

فلائٹ ریڈار کے مطابق رجسٹریشن نمبر AP-BOI رکھنے والا یہ بوئنگ 737-4M0(BDSF) کارگو طیارہ 2024 میں کے ٹو ایئرویز کے بیڑے میں شامل ہوا تھا۔ یہ طیارہ 1999 میں ایروفلوٹ کے لیے مسافر طیارے کے طور پر تیار کیا گیا، بعد ازاں گارودا انڈونیشیا کے زیرِ استعمال رہا، جبکہ 2012 میں اسے کارگو طیارے میں تبدیل کرنے کے بعد ٹی این ٹی ایئرویز اور اے ایس ایل ایئرلائنز بھی اسے چلاتی رہیں۔

صدر آصف علی زرداری نے بھی واقعے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے طیارے کے عملے اور ان کے اہل خانہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور جاری سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کی کامیابی کے لیے دعا کی۔

Keywords : K2 Airways, Cargo Plane, Shehbaz Sharif, Karachi Radar Contact Lost

Related News

زیارت حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
زیارت حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
زیارت دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نمازِ جنازہ ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ میں ادا کی گئی، جس کے...
بلوچستان کے آبی حصے کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کا سکھر بیراج کا ہنگامی دورہ
بلوچستان کے آبی حصے کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کا سکھر بیراج کا ہنگامی دورہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر صوبائی وفد نے سکھر بیراج کا دورہ کیا، جہاں سندھ ایریگیشن حکام نے 24 سے 48 گھنٹو...
زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر زیارت میں رورل ہیلتھ سینٹر احمدون اور بی ایچ یو کاوس غربی کے نام شہدائے پولیس ک...
کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا
کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا
زیارت پولیس کے شہداء کی قربانیوں کے اعتراف میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ نے کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل کرک...
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
پی ڈی ایم اے نے 17 سے 23 جولائی تک بلوچستان کے متعدد اضلاع میں بارشوں، آندھی، گرج چمک اور فلیش فلڈ کے خدشے کے...
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد تحریری معاہدہ طے پا گیا، جس میں شہدائے زیارت کے...