نیشنل ایکشن پلان ایپکس کمیٹی اجلاس: وزیراعظم شہباز شریف کا دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ

نیشنل ایکشن پلان ایپکس کمیٹی اجلاس: وزیراعظم شہباز شریف کا دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان کی صوبائی ایپکس کمیٹی کا اجلاس کوئٹہ میں منعقد ہوا، جس میں سیاسی و عسکری قیادت نے شرکت کی۔ وزیراعظم نے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

کوئٹہ: وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان کی صوبائی ایپکس کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل، وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، وفاقی وزراء احد خان چیمہ، عطا اللہ تارڑ، وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے سیاسی اور عسکری قیادت کے غیرمتزلزل عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک سے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ چند روز کے دوران بلوچستان میں پیش آنے والے دہشت گردی کے واقعات میں سیکیورٹی اہلکاروں، پولیس اور شہریوں کی شہادت پر پوری قوم غمزدہ ہے اور آزمائش کی اس گھڑی میں مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ حالیہ کارروائیوں کے دوران سیکیورٹی فورسز نے 54 دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔ وزیراعظم نے سیکیورٹی فورسز، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے تک دن رات کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ دشمن عناصر پاکستان کے امن، ترقی اور معاشی استحکام کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں، تاہم ان کے مذموم عزائم کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔

Keywords : National Action Plan, Balochistan Apex Committee, Shehbaz Sharif, Counter terrorism 

Related News

زیارت حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
زیارت حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
زیارت دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نمازِ جنازہ ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ میں ادا کی گئی، جس کے...
بلوچستان کے آبی حصے کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کا سکھر بیراج کا ہنگامی دورہ
بلوچستان کے آبی حصے کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کا سکھر بیراج کا ہنگامی دورہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر صوبائی وفد نے سکھر بیراج کا دورہ کیا، جہاں سندھ ایریگیشن حکام نے 24 سے 48 گھنٹو...
زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر زیارت میں رورل ہیلتھ سینٹر احمدون اور بی ایچ یو کاوس غربی کے نام شہدائے پولیس ک...
کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا
کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا
زیارت پولیس کے شہداء کی قربانیوں کے اعتراف میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ نے کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل کرک...
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
پی ڈی ایم اے نے 17 سے 23 جولائی تک بلوچستان کے متعدد اضلاع میں بارشوں، آندھی، گرج چمک اور فلیش فلڈ کے خدشے کے...
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد تحریری معاہدہ طے پا گیا، جس میں شہدائے زیارت کے...