صدر آصف علی زرداری، وزرائے اعلیٰ سندھ و بلوچستان کی بین الصوبائی ہم آہنگی اور قومی ترقی پر مشاورت

صدر آصف علی زرداری، وزرائے اعلیٰ سندھ و بلوچستان کی بین الصوبائی ہم آہنگی اور قومی ترقی پر مشاورت

صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے ملاقات میں بین الصوبائی تعاون، قومی استحکام اور باہمی امور پر تبادلۂ خیال کیا۔ صدر نے کہا کہ وفاق اور صوبوں کے درمیان مؤثر ہم آہنگی قومی یکجہتی، بہتر طرزِ حکمرانی اور پائیدار ترقی کے لیے ناگزیر ہے۔

کوئٹہ: صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ملاقات کی، جس میں بین الصوبائی ہم آہنگی، باہمی تعاون اور دیگر اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران رہنماؤں نے بین الصوبائی روابط کو مزید مضبوط بنانے، تعاون کے فروغ اور قومی استحکام و ترقی سے متعلق امور پر تفصیلی گفتگو کی۔

اس موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ صوبوں کے درمیان تعاون کو فروغ دینے سے پاکستان کے استحکام اور ترقی کے لیے جاری کوششوں کو مزید تقویت ملے گی۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ وفاق اور صوبوں کے درمیان مؤثر رابطہ اور ہم آہنگی قومی یکجہتی کے فروغ، بہتر طرزِ حکمرانی اور پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے لیے ناگزیر ہے۔

Keywords : Asif Ali Zardari, Sarfraz Bugti, Inter-Provincial Coordination, National Development

Related News

زیارت حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
زیارت حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
زیارت دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نمازِ جنازہ ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ میں ادا کی گئی، جس کے...
بلوچستان کے آبی حصے کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کا سکھر بیراج کا ہنگامی دورہ
بلوچستان کے آبی حصے کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کا سکھر بیراج کا ہنگامی دورہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر صوبائی وفد نے سکھر بیراج کا دورہ کیا، جہاں سندھ ایریگیشن حکام نے 24 سے 48 گھنٹو...
زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر زیارت میں رورل ہیلتھ سینٹر احمدون اور بی ایچ یو کاوس غربی کے نام شہدائے پولیس ک...
کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا
کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا
زیارت پولیس کے شہداء کی قربانیوں کے اعتراف میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ نے کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل کرک...
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
پی ڈی ایم اے نے 17 سے 23 جولائی تک بلوچستان کے متعدد اضلاع میں بارشوں، آندھی، گرج چمک اور فلیش فلڈ کے خدشے کے...
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد تحریری معاہدہ طے پا گیا، جس میں شہدائے زیارت کے...