وزیراعظم کا صنعتوں کے لیے بجلی 4 روپے 4 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کا اعلان

وزیراعظم کا صنعتوں کے لیے بجلی 4 روپے 4 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کا اعلان

وزیراعظم شہباز شریف نے صنعتی شعبے کو ریلیف دیتے ہوئے بجلی کی قیمت میں 4 روپے 4 پیسے فی یونٹ کمی کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا کردار کاروبار کرنا نہیں بلکہ کاروبار کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ برآمدات پر مبنی ترقی، نجکاری میں شفافیت، ٹیکس اصلاحات اور ڈیجیٹل شعبے کی ترقی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں۔

رپورٹ: سیدہ نتاشا

 وزیراعظم شہباز شریف نے صنعتوں کے لیے بجلی کی قیمت میں 4 روپے 4 پیسے فی یونٹ کمی کا اعلان کر دیا۔ وفاقی دارالحکومت میں نامور ایکسپورٹرز اور کاروباری شخصیات کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کا کام کاروبار کرنا نہیں بلکہ کاروباری سرگرمیوں کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنا ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پوری قوم نے مشکل حالات میں قربانیاں دی ہیں، بالخصوص غریب طبقے نے سختیاں برداشت کیں، اب وقت آ گیا ہے کہ ملک کو گروتھ اور معاشی استحکام کی جانب لے جایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ تاجر برادری کی تجاویز کا خیر مقدم کیا جائے گا اور معاشی پالیسیاں مشاورت سے ترتیب دی جائیں گی۔
شہباز شریف نے کہا کہ سیاسی اور عسکری قیادت کے باہمی تعاون سے ملکی ترقی کی نئی راہیں کھل رہی ہیں، پاکستان نے سفارتی اور دفاعی محاذ پر نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ معرکۂ حق میں کامیابی کے بعد عالمی سطح پر پاکستان کے بارے میں رویے بدلتے دیکھے گئے اور پاکستانی پاسپورٹ کو عزت کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے۔
وزیراعظم نے اعلان کیا کہ ایوارڈ یافتہ کاروباری شخصیات کو بلیو پاسپورٹ دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ معرکۂ حق کے بعد دنیا اب پاکستان کی بات سن رہی ہے اور مختلف ممالک سرمایہ کاری کے لیے رابطے کر رہے ہیں۔
انہوں نے پی آئی اے کی نجکاری کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ نجکاری کا عمل مکمل شفافیت کے ساتھ جاری رکھا جائے گا، حکومت اصلاحات متعارف کروا رہی ہے اور اربوں روپے کے غیر ضروری اخراجات میں کمی کی جا رہی ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ براہ راست ٹیکسز میں کمی آج کی ضرورت ہے جبکہ بالواسطہ ٹیکسز صارفین سے وصول کر کے حکومت کو جمع کرانا ہوں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ برآمدات پر مبنی معاشی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے، ڈیجیٹل شعبے میں بھی نمایاں اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ حکومت پی آئی اے کی بحالی اور ترقی کے لیے بھرپور تعاون کرے گی اور قومی ایئرلائن جلد اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرے گی۔
آخر میں وزیراعظم نے کہا کہ فیلڈ مارشل کے خصوصی تعاون سے کئی اہم معاملات حل کیے گئے ہیں اور پاکستان کو اتنا مضبوط بنایا جائے گا کہ دشمن بھی اس کی طاقت کو تسلیم کرنے پر مجبور ہوں گے۔


Related News

زیارت حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
زیارت حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
زیارت دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نمازِ جنازہ ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ میں ادا کی گئی، جس کے...
بلوچستان کے آبی حصے کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کا سکھر بیراج کا ہنگامی دورہ
بلوچستان کے آبی حصے کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کا سکھر بیراج کا ہنگامی دورہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر صوبائی وفد نے سکھر بیراج کا دورہ کیا، جہاں سندھ ایریگیشن حکام نے 24 سے 48 گھنٹو...
زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر زیارت میں رورل ہیلتھ سینٹر احمدون اور بی ایچ یو کاوس غربی کے نام شہدائے پولیس ک...
کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا
کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا
زیارت پولیس کے شہداء کی قربانیوں کے اعتراف میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ نے کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل کرک...
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
پی ڈی ایم اے نے 17 سے 23 جولائی تک بلوچستان کے متعدد اضلاع میں بارشوں، آندھی، گرج چمک اور فلیش فلڈ کے خدشے کے...
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد تحریری معاہدہ طے پا گیا، جس میں شہدائے زیارت کے...