وزیر اعظم شہباز شریف نے بلوچستان حکومت کی ترقیاتی کوششوں کی تعریف کی اور مکمل وفاقی تعاون کی یقین دہانی کرائی

وزیر اعظم شہباز شریف نے بلوچستان حکومت کی ترقیاتی کوششوں کی تعریف کی اور مکمل وفاقی تعاون کی یقین دہانی کرائی

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ صوبے میں ترقیاتی بجٹ کے وسائل کا سو فیصد شفاف اور مؤثر استعمال یقینی بنایا گیا ہے۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے صوبائی حکومت کی کامیابیوں کی تعریف کرتے ہوئے امن، ترقی اور عوامی فلاح کے لیے مکمل وفاقی تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

رپورٹ: سیدہ نتاشا

 وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ صوبے کی تاریخ میں پہلی بار ترقیاتی بجٹ کے لیے مختص وسائل کا سو فیصد شفاف اور مؤثر استعمال یقینی بنایا گیا ہے، جو حکومت کی بہتر منصوبہ بندی اور مؤثر گورننس کا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف کے بلوچستان سے خصوصی تعاون پر شکر گزار ہیں، جس کے تحت کوئٹہ-کراچی قومی شاہراہ، دانش اسکولز کے قیام اور دیگر اہم ترقیاتی منصوبے منظور کیے گئے ہیں۔

وزیر اعلیٰ نے اجلاس میں کہا کہ بلوچستان اپنی جغرافیائی وسعت، منتشر آبادی اور سیکیورٹی چیلنجز کے باعث دیگر صوبوں سے مختلف ہے، مگر صوبائی حکومت نے بحالیِ امن اور ترقیاتی منصوبوں کے تسلسل کو یقینی بنا کر نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
اسی اجلاس میں وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں صوبائی حکومت کے اقدامات کو سراہا اور امن و امان کی بحالی، سیاسی ہم آہنگی اور عوامی شکایات کے مؤثر ازالے پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ وفاقی حکومت بلوچستان کی ترقی اور استحکام کے لیے صوبائی حکومت کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھے گی اور صوبے کے مسائل کے حل اور عوامی فلاح کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

Related News

زیارت حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
زیارت حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
زیارت دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نمازِ جنازہ ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ میں ادا کی گئی، جس کے...
بلوچستان کے آبی حصے کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کا سکھر بیراج کا ہنگامی دورہ
بلوچستان کے آبی حصے کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کا سکھر بیراج کا ہنگامی دورہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر صوبائی وفد نے سکھر بیراج کا دورہ کیا، جہاں سندھ ایریگیشن حکام نے 24 سے 48 گھنٹو...
زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر زیارت میں رورل ہیلتھ سینٹر احمدون اور بی ایچ یو کاوس غربی کے نام شہدائے پولیس ک...
کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا
کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا
زیارت پولیس کے شہداء کی قربانیوں کے اعتراف میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ نے کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل کرک...
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
پی ڈی ایم اے نے 17 سے 23 جولائی تک بلوچستان کے متعدد اضلاع میں بارشوں، آندھی، گرج چمک اور فلیش فلڈ کے خدشے کے...
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد تحریری معاہدہ طے پا گیا، جس میں شہدائے زیارت کے...