وزیراعظمِ پاکستان شہباز شریف کا ایک روزہ سرکاری دورۂ کوئٹہ

وزیراعظمِ پاکستان شہباز شریف کا ایک روزہ سرکاری دورۂ کوئٹہ

وزیراعظمِ پاکستان میاں محمد شہباز شریف ایک روزہ سرکاری دورے پر کوئٹہ پہنچ چکے ہیں، جہاں وہ گورنر اور وزیراعلیٰ بلوچستان سے ملاقاتیں کریں گے۔ دورے کے دوران وزیراعظم کو صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں، امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی جبکہ این-25 کراچی تا چمن شاہراہ اور دانش اسکولوں کا افتتاح بھی متوقع ہے۔ وزیراعظم ڈی ایچ اے کوئٹہ میں منعقدہ ایک تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔

رپورٹ: سیدہ نتاشا

وزیراعظمِ پاکستان میاں محمد شہباز شریف آج ایک روزہ سرکاری دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے ہیں۔ کوئٹہ آمد پر وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، اراکینِ پارلیمنٹ اور اعلیٰ حکام نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔
دورے کے آغاز پر وزیراعظمِ پاکستان کی گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل کے ساتھ گورنر ہاؤس کوئٹہ میں ون آن ون ملاقات ہوگی، جس میں گورنر بلوچستان وزیراعظم کو صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں، امن و امان کی مجموعی صورتحال اور دیگر اہم امور پر بریفنگ دیں گے۔
بعد ازاں وزیراعظم پاکستان وزیراعلیٰ ہاؤس جائیں گے، جہاں وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور صوبائی کابینہ کے اراکین سے علیحدہ ملاقات کریں گے۔ ملاقات میں صوبے کی مجموعی صورتحال، ترقیاتی پیش رفت اور عوامی فلاح کے منصوبوں پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔
وزیراعظمِ پاکستان اپنے دورۂ کوئٹہ کے دوران ڈی ایچ اے کوئٹہ میں منعقدہ ایک تقریب میں شرکت کریں گے، جہاں وہ این-25 کراچی تا چمن قومی شاہراہ اور دانش اسکولوں کا افتتاح کریں گے۔
وزیراعظم کے دورۂ کوئٹہ کے پیش نظر شہر بھر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ کوئٹہ کی اہم شاہراہوں اور حساس مقامات پر پولیس اور ایف سی کے اضافی اہلکار تعینات کر دیے گئے ہیں، جبکہ سیکیورٹی ادارے مکمل طور پر الرٹ ہیں۔

Related News

زیارت حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
زیارت حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
زیارت دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نمازِ جنازہ ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ میں ادا کی گئی، جس کے...
بلوچستان کے آبی حصے کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کا سکھر بیراج کا ہنگامی دورہ
بلوچستان کے آبی حصے کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کا سکھر بیراج کا ہنگامی دورہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر صوبائی وفد نے سکھر بیراج کا دورہ کیا، جہاں سندھ ایریگیشن حکام نے 24 سے 48 گھنٹو...
زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر زیارت میں رورل ہیلتھ سینٹر احمدون اور بی ایچ یو کاوس غربی کے نام شہدائے پولیس ک...
کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا
کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا
زیارت پولیس کے شہداء کی قربانیوں کے اعتراف میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ نے کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل کرک...
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
پی ڈی ایم اے نے 17 سے 23 جولائی تک بلوچستان کے متعدد اضلاع میں بارشوں، آندھی، گرج چمک اور فلیش فلڈ کے خدشے کے...
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد تحریری معاہدہ طے پا گیا، جس میں شہدائے زیارت کے...