گورنر ہاؤس کوئٹہ میں صدارتی سول اعزازات کی پروقار تقریب

گورنر ہاؤس کوئٹہ میں صدارتی سول اعزازات کی پروقار تقریب

کوئٹہ کے گورنر ہاؤس میں صدارتی سول اعزازات کی تقریب منعقد ہوئی جہاں گورنر بلوچستان شیخ جعفر مندوخیل نے صدرِ پاکستان کی جانب سے مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات میں قومی اعزازات تقسیم کیے۔ تقریب میں شہداء سمیت تیرہ شخصیات کو ستارۂ شجاعت، ستارۂ امتیاز، تمغۂ شجاعت اور تمغۂ امتیاز سمیت مختلف اعزازات سے نوازا گیا۔ گورنر بلوچستان نے امن و امان، قومی خدمات اور پاکستان کے سفارتی کردار پر بھی گفتگو کی۔

رپورٹ:سیدہ نتاشا
کوئٹہ کے گورنر ہاؤس میں صدارتی سول اعزازات کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جہاں گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل نے صدرِ پاکستان کی جانب سے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات میں قومی اعزازات تقسیم کیے۔ تقریب میں وزراء، اراکین اسمبلی، اعلیٰ حکام اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے شرکت کی۔


تقریب کے دوران تیرہ شخصیات کو ان کی خدمات کے اعتراف میں قومی اعزازات سے نوازا گیا۔ غلام فرید شہید کو بعد از شہادت ستارۂ شجاعت عطا کیا گیا، جبکہ محمد عبدالکریم ثاقب، سید حبیب اللہ شاہ، عذرا آفتاب اور پروفیسر ڈاکٹر عبدالروف رفیقی کو ستارۂ امتیاز سے نوازا گیا۔
اسی طرح سلطان جاوید جمال، نور محمد بلوچ اور شاہ زیب رند کو حسنِ کارکردگی کے اعزازات دیے گئے، جبکہ مظفر حسین جمالی شہید کو بعد از شہادت تمغۂ شجاعت سے نوازا گیا۔ پروفیسر ڈاکٹر نقیب اللہ اچکزئی، پروفیسر ڈاکٹر خالد حفیظ، اللہ ڈینو اور فضل محمد کو تمغۂ امتیاز سے سرفراز کیا گیا۔
تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر بلوچستان شیخ جعفر مندوخیل نے کہا کہ ایوارڈز کی تقسیم دراصل خدمات کے اعتراف اور عزت افزائی کی ایک خوبصورت روایت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال خصوصی توجہ کی متقاضی ہے اور قیامِ امن کے لیے مختلف پروگرامز پر کام جاری ہے۔
گورنر بلوچستان نے ایران اور امریکہ کے درمیان پاکستان کے ثالثی کردار کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے بہترین سفارتی کردار ادا کیا، جو قابلِ تعریف ہے۔

#PresidentialAwards #CivilAwards #GovernorHouseQuetta #Balochistan #NationalHonours #Pakistan #SheikhJaffarMandokhail #StarOfExcellence #TamghaEMtiaz #Quetta #PakistanAwards #NationalRecognition #BalochistanNews #NatashaTheVoice


Related News

زیارت حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
زیارت حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
زیارت دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نمازِ جنازہ ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ میں ادا کی گئی، جس کے...
بلوچستان کے آبی حصے کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کا سکھر بیراج کا ہنگامی دورہ
بلوچستان کے آبی حصے کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کا سکھر بیراج کا ہنگامی دورہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر صوبائی وفد نے سکھر بیراج کا دورہ کیا، جہاں سندھ ایریگیشن حکام نے 24 سے 48 گھنٹو...
زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر زیارت میں رورل ہیلتھ سینٹر احمدون اور بی ایچ یو کاوس غربی کے نام شہدائے پولیس ک...
کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا
کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا
زیارت پولیس کے شہداء کی قربانیوں کے اعتراف میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ نے کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل کرک...
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
پی ڈی ایم اے نے 17 سے 23 جولائی تک بلوچستان کے متعدد اضلاع میں بارشوں، آندھی، گرج چمک اور فلیش فلڈ کے خدشے کے...
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد تحریری معاہدہ طے پا گیا، جس میں شہدائے زیارت کے...