صوبائی وزیرِ صحت بلوچستان کا جی ڈی اے ہسپتال گوادر کا دورہ، طبی سہولیات کا جائزہ

صوبائی وزیرِ صحت بلوچستان کا جی ڈی اے ہسپتال گوادر کا دورہ، طبی سہولیات کا جائزہ

صوبائی وزیرِ صحت بلوچستان بخت محمد کاکڑ نے جی ڈی اے ہسپتال گوادر کا دورہ کیا اور فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے انتظامیہ کو سہولیات مزید بہتر بنانے کی ہدایات دیں اور مکران ڈویژن میں صحت کے شعبے میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

رپورٹ: سیدہ نتاشا

صوبائی وزیرِ صحت بلوچستان بخت محمد کاکڑ نے گوادر میں واقع جی ڈی اے ہسپتال کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ہسپتال میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، مریضوں کو دی جانے والی خدمات اور انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔ دورے کے دوران ہسپتال انتظامیہ نے وزیرِ صحت کو مختلف شعبہ جات سے متعلق بریفنگ دی۔
اس موقع پر رکنِ صوبائی اسمبلی گوادر مولانا ہدایت الرحمان بھی صوبائی وزیرِ صحت کے ہمراہ موجود تھے۔ بخت محمد کاکڑ نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کو بہتر، معیاری اور بروقت طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

صوبائی وزیرِ صحت نے ایم پی اے گوادر کو یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ حکومتِ بلوچستان ان کے مکمل تعاون سے مکران ڈویژن میں صحت کے شعبے کو مزید مؤثر بنانے کے لیے عملی اقدامات کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ گوادر اور مکران ڈویژن کے عوام کو معیاری طبی سہولیات فراہم کرنا حکومتِ بلوچستان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اس مقصد کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

Related News

زیارت حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
زیارت حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
زیارت دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نمازِ جنازہ ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ میں ادا کی گئی، جس کے...
بلوچستان کے آبی حصے کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کا سکھر بیراج کا ہنگامی دورہ
بلوچستان کے آبی حصے کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کا سکھر بیراج کا ہنگامی دورہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر صوبائی وفد نے سکھر بیراج کا دورہ کیا، جہاں سندھ ایریگیشن حکام نے 24 سے 48 گھنٹو...
زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر زیارت میں رورل ہیلتھ سینٹر احمدون اور بی ایچ یو کاوس غربی کے نام شہدائے پولیس ک...
کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا
کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا
زیارت پولیس کے شہداء کی قربانیوں کے اعتراف میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ نے کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل کرک...
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
پی ڈی ایم اے نے 17 سے 23 جولائی تک بلوچستان کے متعدد اضلاع میں بارشوں، آندھی، گرج چمک اور فلیش فلڈ کے خدشے کے...
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد تحریری معاہدہ طے پا گیا، جس میں شہدائے زیارت کے...