صوبائی وزیر میر سلیم احمد کھوسہ کا حنہ روڈ منصوبے کی پیش رفت کا جائزہ

صوبائی وزیر میر سلیم احمد کھوسہ کا حنہ روڈ منصوبے کی پیش رفت کا جائزہ

صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد کھوسہ نے حنہ روڈ ترقیاتی منصوبے کا دورہ کرکے جاری کاموں کا معائنہ کیا، رفتار تیز کرنے اور بروقت تکمیل کی ہدایات جاری کیں۔

رپورٹ: سیدہ نتاشا

 صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد کھوسہ نے حنہ روڈ ترقیاتی منصوبے کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر محکمۂ مواصلات و تعمیرات کے اعلیٰ افسران اور منصوبے پر کام کرنے والی تعمیراتی کمپنی کے نمائندے بھی موجود تھے۔

دورے کے دوران صوبائی وزیر کو منصوبے سے متعلق جاری ترقیاتی کاموں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی جبکہ مختلف حصوں کا موقع پر معائنہ بھی کیا گیا۔ حکام نے منصوبے کی مجموعی صورتحال، کام کی رفتار اور درپیش امور سے آگاہ کیا۔
صوبائی وزیر میر سلیم احمد کھوسہ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ منصوبے پر کام کی رفتار مزید تیز کی جائے تاکہ مقامی آبادی کو جلد از جلد بہتر سفری سہولیات میسر آ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان عوامی فلاح کے ترقیاتی منصوبوں کی بروقت اور معیاری تکمیل کو یقینی بنا رہی ہے، تاکہ شہریوں کو جدید اور محفوظ سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

Related News

زیارت حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
زیارت حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
زیارت دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نمازِ جنازہ ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ میں ادا کی گئی، جس کے...
بلوچستان کے آبی حصے کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کا سکھر بیراج کا ہنگامی دورہ
بلوچستان کے آبی حصے کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کا سکھر بیراج کا ہنگامی دورہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر صوبائی وفد نے سکھر بیراج کا دورہ کیا، جہاں سندھ ایریگیشن حکام نے 24 سے 48 گھنٹو...
زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر زیارت میں رورل ہیلتھ سینٹر احمدون اور بی ایچ یو کاوس غربی کے نام شہدائے پولیس ک...
کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا
کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا
زیارت پولیس کے شہداء کی قربانیوں کے اعتراف میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ نے کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل کرک...
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
پی ڈی ایم اے نے 17 سے 23 جولائی تک بلوچستان کے متعدد اضلاع میں بارشوں، آندھی، گرج چمک اور فلیش فلڈ کے خدشے کے...
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد تحریری معاہدہ طے پا گیا، جس میں شہدائے زیارت کے...