کوئٹہ میں لیگیسی کچرے کے خاتمے کی مہم تیز

کوئٹہ میں لیگیسی کچرے کے خاتمے کی مہم تیز

ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے لیگیسی کچرے کو ہٹانے کے جاری آپریشن کا جائزہ لیا۔ دو لاکھ ٹن پرانے کچرے کے خاتمے کے لیے مہم کو تیز کرنے اور شفاف نظام کے تحت کام جاری رکھنے کی ہدایت دی گئی۔

رپورٹ: سیدہ نتاشا

کوئٹہ میں لیگیسی کچرے کے خاتمے کے لیے جاری خصوصی مہم میں تیزی لائی جا رہی ہے۔ ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ مجیب الرحمن قمبرانی نے وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایات پر شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور جاری صفائی آپریشن کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا۔
دورے کے دوران انہوں نے بروری روڈ، لنک بادینی روڈ اور لینڈ فل سائٹ کا معائنہ کیا، جہاں کئی سالوں سے جمع شدہ لیگیسی کچرے کو مرحلہ وار منتقل کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے متعلقہ افسران اور فیلڈ عملے کو ہدایت کی کہ آپریشن کی رفتار مزید تیز کی جائے اور کام کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے۔

ایڈمنسٹریٹر نے لینڈ فل سائٹ پر جدید اور محفوظ طریقے سے کچرے کی ڈمپنگ کے عمل کا بھی جائزہ لیا اور کچرے کے وزن کے باقاعدہ اندراج اور ویٹ مشین کے ذریعے درست پیمائش کے نظام پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ شفافیت، درست ریکارڈنگ اور مؤثر نگرانی اس مہم کی کامیابی کے لیے ناگزیر ہیں، تاکہ دو لاکھ ٹن لیگیسی کچرے کے خاتمے کا ہدف مقررہ مدت میں حاصل کیا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ اس مہم کا مقصد کوئٹہ کو صاف، سرسبز اور ماحول دوست شہر بنانا ہے، جبکہ شہریوں سے بھی صفائی کے عمل میں تعاون کی اپیل کی گئی۔ یہ اقدام نہ صرف شہر کی خوبصورتی کی بحالی بلکہ عوامی صحت کے تحفظ اور پائیدار شہری ترقی کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

Related News

زیارت حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
زیارت حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
زیارت دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نمازِ جنازہ ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ میں ادا کی گئی، جس کے...
بلوچستان کے آبی حصے کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کا سکھر بیراج کا ہنگامی دورہ
بلوچستان کے آبی حصے کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کا سکھر بیراج کا ہنگامی دورہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر صوبائی وفد نے سکھر بیراج کا دورہ کیا، جہاں سندھ ایریگیشن حکام نے 24 سے 48 گھنٹو...
زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر زیارت میں رورل ہیلتھ سینٹر احمدون اور بی ایچ یو کاوس غربی کے نام شہدائے پولیس ک...
کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا
کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا
زیارت پولیس کے شہداء کی قربانیوں کے اعتراف میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ نے کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل کرک...
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
پی ڈی ایم اے نے 17 سے 23 جولائی تک بلوچستان کے متعدد اضلاع میں بارشوں، آندھی، گرج چمک اور فلیش فلڈ کے خدشے کے...
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد تحریری معاہدہ طے پا گیا، جس میں شہدائے زیارت کے...