کوئٹہ میں شیشہ سامان کی فروخت کے خلاف کارروائی، 15 دکانیں سیل، 18 افراد گرفتار

کوئٹہ میں شیشہ سامان کی فروخت کے خلاف کارروائی، 15 دکانیں سیل، 18 افراد گرفتار

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے مسجد روڈ پر شیشہ اور اس سے متعلقہ سامان کی فروخت کے خلاف کارروائی کی۔ کارروائی کے دوران 15 دکانیں سیل اور 18 افراد کو گرفتار کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی۔

کوئٹہ: ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے شہر میں شیشہ (چلم) اور اس سے متعلقہ سامان کی فروخت کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مسجد روڈ پر متعدد دکانوں کی جانچ پڑتال کی۔ کارروائی اسسٹنٹ کمشنر (سٹی) محمد امیر حمزہ اور اسپیشل مجسٹریٹ اعجاز حسین کھوسہ کی نگرانی میں انجام دی گئی۔

انتظامیہ کے مطابق کارروائی کے دوران 15 دکانوں کو سیل کر دیا گیا جبکہ 18 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار افراد کے خلاف مقدمات درج کرکے قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

ضلعی انتظامیہ نے کہا ہے کہ ممنوعہ اشیاء کی فروخت اور قانون شکنی کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ شہریوں کو محفوظ اور قانون کے مطابق ماحول فراہم کیا جا سکے۔

Keywords : Crackdown, Shisha Equipment, Quetta administration, Law enforcement

Related News

زیارت حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
زیارت حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
زیارت دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نمازِ جنازہ ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ میں ادا کی گئی، جس کے...
بلوچستان کے آبی حصے کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کا سکھر بیراج کا ہنگامی دورہ
بلوچستان کے آبی حصے کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کا سکھر بیراج کا ہنگامی دورہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر صوبائی وفد نے سکھر بیراج کا دورہ کیا، جہاں سندھ ایریگیشن حکام نے 24 سے 48 گھنٹو...
زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر زیارت میں رورل ہیلتھ سینٹر احمدون اور بی ایچ یو کاوس غربی کے نام شہدائے پولیس ک...
کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا
کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا
زیارت پولیس کے شہداء کی قربانیوں کے اعتراف میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ نے کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل کرک...
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
پی ڈی ایم اے نے 17 سے 23 جولائی تک بلوچستان کے متعدد اضلاع میں بارشوں، آندھی، گرج چمک اور فلیش فلڈ کے خدشے کے...
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد تحریری معاہدہ طے پا گیا، جس میں شہدائے زیارت کے...