ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ کا شہر کے مسائل کے حل کے لیے جامع روڈ میپ کا اعلان

ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ کا شہر کے مسائل کے حل کے لیے جامع روڈ میپ کا اعلان

ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ مجیب الرحمن قمبرانی نے کہا ہے کہ کوئٹہ کے دیرینہ مسائل کے حل کے لیے جامع روڈ میپ تیار کر لیا گیا ہے۔ کیو ایم سی کی تنظیم نو، صفائی کے نظام میں بہتری، ڈیجیٹلائزیشن، شجرکاری مہم اور شہری سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔

رپورٹ: سیدہ نتاشا

 ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ مجیب الرحمن قمبرانی نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئٹہ ایک عرصے سے متعدد مسائل کا شکار رہا ہے، تاہم ان مسائل کے حل کے لیے کیو ایم سی نے ایک جامع روڈ میپ تیار کر لیا ہے جس پر مرحلہ وار عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ کیو ایم سی کی تنظیم نو کی جا رہی ہے اور بہترین ماہرین پر مشتمل ٹیم کو ملازمتیں دی جا رہی ہیں، جبکہ اسلام آباد اور دیگر شہروں کے کامیاب منصوبوں کے ماہرین سے بھی رابطہ کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کا ادارے پر اعتماد بحال کرنا اولین ترجیح ہے اور اسی مقصد کے تحت کیو ایم سی کی سروسز کو بہتر بنایا جا رہا ہے۔
ایڈمنسٹریٹر نے کہا کہ شہر میں صفائی کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جا رہا ہے اور گزشتہ 20 سال سے جمع کچرے کو مارچ تک مکمل طور پر صاف کر دیا جائے گا۔ سریاب اور دیہی علاقوں کو بھی صفائی کے پروجیکٹ ’’صفا‘‘ میں شامل کیا جا رہا ہے، جبکہ شکایات کے اندراج کے لیے واٹس ایپ نمبر بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

مجیب الرحمن قمبرانی کے مطابق شہر میں شجرکاری کی بڑی مہم شروع کی جا رہی ہے، کیو ایم سی میں فائن آرٹ کا شعبہ متعارف کرایا گیا ہے اور جلد مختلف شاہراہوں پر ثقافتی مونومنٹس نصب کیے جائیں گے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ کیو ایم سی کے تمام نظام کو ڈیجیٹلائز کیا جا رہا ہے اور ادارے کے اثاثہ جات کی ریکوری بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ ان کی جیو ٹیگنگ کے لیے جامعہ بلوچستان سے معاہدہ کر لیا گیا ہے۔
ایڈمنسٹریٹر کا کہنا تھا کہ گھر بیٹھے 300 اہلکاروں کو دوبارہ ڈیوٹی پر واپس لایا گیا ہے، تجاوزات کے خاتمے کے لیے اقدامات جاری ہیں اور آئندہ تین ماہ میں پورے کوئٹہ میں اسٹیٹ آف دی آرٹ پبلک ٹوائلٹس اور ویٹنگ رومز قائم کیے جائیں گے۔

Related News

زیارت حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
زیارت حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
زیارت دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نمازِ جنازہ ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ میں ادا کی گئی، جس کے...
بلوچستان کے آبی حصے کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کا سکھر بیراج کا ہنگامی دورہ
بلوچستان کے آبی حصے کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کا سکھر بیراج کا ہنگامی دورہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر صوبائی وفد نے سکھر بیراج کا دورہ کیا، جہاں سندھ ایریگیشن حکام نے 24 سے 48 گھنٹو...
زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر زیارت میں رورل ہیلتھ سینٹر احمدون اور بی ایچ یو کاوس غربی کے نام شہدائے پولیس ک...
کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا
کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا
زیارت پولیس کے شہداء کی قربانیوں کے اعتراف میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ نے کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل کرک...
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
پی ڈی ایم اے نے 17 سے 23 جولائی تک بلوچستان کے متعدد اضلاع میں بارشوں، آندھی، گرج چمک اور فلیش فلڈ کے خدشے کے...
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد تحریری معاہدہ طے پا گیا، جس میں شہدائے زیارت کے...