کوئٹہ: یومِ عاشورہ کا مرکزی جلوس سخت سکیورٹی میں برآمد، فضائی و روبوٹک نگرانی

کوئٹہ: یومِ عاشورہ کا مرکزی جلوس سخت سکیورٹی میں برآمد، فضائی و روبوٹک نگرانی

کوئٹہ میں یومِ عاشورہ کے مرکزی جلوس کی سیکیورٹی کے لیے 3 ہزار اہلکار، 30 خصوصی دستے، فضائی نگرانی اور روبوٹک مانیٹرنگ کا انتظام کیا گیا۔ جلوس نمازِ جمعہ کے بعد امام بارگاہ ناصر العزا سے اپنے روایتی راستوں پر روانہ ہوا جبکہ ضلعی انتظامیہ، سیکیورٹی اداروں اور انجمن تاجران نے مکمل تعاون فراہم کیا۔

کوئٹہ: یومِ عاشورہ کے موقع پر کوئٹہ میں مرکزی جلوس اور عزاداری کے اجتماعات کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں۔ شہر بھر میں تین ہزار سے زائد پولیس اہلکار اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار تعینات کیے گئے ہیں جبکہ 30 خصوصی دستے بھی مختلف مقامات پر گشت اور نگرانی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

سیکیورٹی حکام کے مطابق جلوس کی نگرانی فضائی سرویلنس کے ذریعے کی جا رہی ہے اور جدید ٹیکنالوجی سے لیس روبوٹ کو بھی سیکیورٹی پلان کا حصہ بنایا گیا ہے تاکہ کسی بھی مشتبہ شے یا صورتحال کا بروقت جائزہ لیا جا سکے۔ سیکیورٹی بیورو اور بم ڈسپوزل عملہ جلوس کے راستوں اور اطراف کے علاقوں کی مسلسل تلاشی اور سوئپنگ کر رہا ہے۔

انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان کی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ، پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں نے مشترکہ حکمت عملی کے تحت جامع انتظامات کیے ہیں۔ جلوس کے راستوں پر عزاداروں کی سہولت کے لیے سبیلیں قائم کی گئی ہیں جبکہ امن و امان کے قیام اور انتظامات کو مؤثر بنانے کے لیے انجمن تاجران نے بھی بھرپور تعاون فراہم کیا ہے۔

مرکزی جلوس نمازِ جمعہ کے بعد امام بارگاہ ناصر العزا سے برآمد ہوا اور اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا مختلف مقامات سے گزرا۔ جلوس کے تمام راستوں پر سخت حفاظتی حصار قائم کیا گیا تھا اور داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔ حکام کے مطابق سیکیورٹی پلان پر مؤثر انداز میں عملدرآمد جاری ہے تاکہ عزادارانِ امام حسینؓ اپنے مذہبی فرائض پرسکون اور محفوظ ماحول میں ادا کر سکیں۔

Keywords : Ashura Procession, Quetta Security, Aerial Surveillance, Robotic Monitoring

Related News

زیارت حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
زیارت حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
زیارت دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نمازِ جنازہ ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ میں ادا کی گئی، جس کے...
بلوچستان کے آبی حصے کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کا سکھر بیراج کا ہنگامی دورہ
بلوچستان کے آبی حصے کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کا سکھر بیراج کا ہنگامی دورہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر صوبائی وفد نے سکھر بیراج کا دورہ کیا، جہاں سندھ ایریگیشن حکام نے 24 سے 48 گھنٹو...
زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر زیارت میں رورل ہیلتھ سینٹر احمدون اور بی ایچ یو کاوس غربی کے نام شہدائے پولیس ک...
کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا
کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا
زیارت پولیس کے شہداء کی قربانیوں کے اعتراف میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ نے کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل کرک...
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
پی ڈی ایم اے نے 17 سے 23 جولائی تک بلوچستان کے متعدد اضلاع میں بارشوں، آندھی، گرج چمک اور فلیش فلڈ کے خدشے کے...
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد تحریری معاہدہ طے پا گیا، جس میں شہدائے زیارت کے...