کوئٹہ آتشزدگی واقعہ – لیاقت بازار پلازا

کوئٹہ آتشزدگی واقعہ – لیاقت بازار پلازا

کوئٹہ کے مصروف تجارتی علاقے لیاقت بازار میں لگنے والی آگ پر کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد قابو پا لیا گیا۔ فائر بریگیڈ کی 13 گاڑیوں اور 70 سے زائد اہلکاروں نے آگ بجانے کے عمل میں حصہ لیا، جبکہ کولنگ کا عمل تاحال جاری ہے۔

رپورٹ: سیدہ نتاشا

کوئٹہ: شہر کے مصروف تجارتی مرکز لیاقت بازار مارکیٹ میں واقع ایک پلازا میں لگنے والی شدید آگ پر قابو پا لیا گیا ہے، تاہم فائر بریگیڈ کی جانب سے کولنگ کا عمل جاری ہے تاکہ دوبارہ آگ بھڑکنے کے خدشے کو ختم کیا جا سکے۔
میٹروپولیٹن کارپوریشن فائر سروسز کے مطابق آگ بجھانے کے لیے 13 فائر بریگیڈ گاڑیوں پر مشتمل ٹیم نے حصہ لیا، جس میں 70 سے زائد فائر فائٹرز اور ریسکیو اہلکار شامل تھے۔ فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کو کوئٹہ شہر کے 5 پوائنٹ سے فوری طور پر روانہ کیا گیا، جس کی تصدیق عبدالحق اچکزئی نے کی۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ پلازا میں کمپیوٹرز، موبائل فونز، گارمنٹس اور دیگر مختلف نوعیت کی دکانیں قائم تھیں، جس کے باعث آگ تیزی سے پھیل گئی اور بھاری مالی نقصان کا خدشہ ہے۔
ڈائریکٹر فائر آفیسر کے مطابق آگ نے پلازا کے قریب نصب بجلی کے ٹرانسفارمر اور تاروں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا، جس کی وجہ سے آگ پر قابو پانے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ بجلی کی فراہمی معطل کر کے حفاظتی اقدامات کیے گئے، جس کے بعد فائر فائٹرز نے مؤثر انداز میں کارروائی کرتے ہوئے آگ کو مزید پھیلنے سے روک لیا۔
حکام کے مطابق واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، جبکہ نقصان کا تخمینہ لگانے اور آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Related News

زیارت حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
زیارت حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
زیارت دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نمازِ جنازہ ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ میں ادا کی گئی، جس کے...
بلوچستان کے آبی حصے کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کا سکھر بیراج کا ہنگامی دورہ
بلوچستان کے آبی حصے کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کا سکھر بیراج کا ہنگامی دورہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر صوبائی وفد نے سکھر بیراج کا دورہ کیا، جہاں سندھ ایریگیشن حکام نے 24 سے 48 گھنٹو...
زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر زیارت میں رورل ہیلتھ سینٹر احمدون اور بی ایچ یو کاوس غربی کے نام شہدائے پولیس ک...
کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا
کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا
زیارت پولیس کے شہداء کی قربانیوں کے اعتراف میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ نے کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل کرک...
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
پی ڈی ایم اے نے 17 سے 23 جولائی تک بلوچستان کے متعدد اضلاع میں بارشوں، آندھی، گرج چمک اور فلیش فلڈ کے خدشے کے...
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد تحریری معاہدہ طے پا گیا، جس میں شہدائے زیارت کے...