کوئٹہ شدید گرمی کی لپیٹ میں، 30 جون کا درجہ حرارت دو دہائیوں پرانے ریکارڈ کے برابر

کوئٹہ شدید گرمی کی لپیٹ میں، 30 جون کا درجہ حرارت دو دہائیوں پرانے ریکارڈ کے برابر

محکمہ موسمیات کے مطابق 30 جون کو کوئٹہ میں درجہ حرارت 41.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جو 4 جون 2005 کے ریکارڈ کے برابر ہے۔ محکمہ نے پیش گوئی کی ہے کہ جولائی میں گرمی کی شدت مزید بڑھنے کا امکان ہے۔

کوئٹہ: محکمہ موسمیات کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق صوبائی دارالحکومت کوئٹہ شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے، جہاں 30 جون کو درجہ حرارت 41.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جو 4 جون 2005 کو ریکارڈ کیے گئے 41.5 ڈگری سینٹی گریڈ کے برابر ہے۔

محکمہ موسمیات کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی 1998 میں کوئٹہ کا درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا، جو اس مہینے کے نمایاں ریکارڈز میں شامل ہے۔ اسی طرح اگست 1970 میں 40.6 ڈگری سینٹی گریڈ، 11 مئی 2000 کو 39.4 ڈگری سینٹی گریڈ اور یکم ستمبر 1970 کو 38.3 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا تھا۔

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ جولائی کے دوران گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ہونے کا امکان ہے۔ ماہرین نے شہریوں کو غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کرنے، پانی کا زیادہ استعمال کرنے اور شدید گرمی کے دوران بچوں، بزرگوں اور بیمار افراد کا خصوصی خیال رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

Keywords : Quetta Meteorological Department, Heatwave, Temperature Record

Related News

زیارت حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
زیارت حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
زیارت دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نمازِ جنازہ ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ میں ادا کی گئی، جس کے...
بلوچستان کے آبی حصے کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کا سکھر بیراج کا ہنگامی دورہ
بلوچستان کے آبی حصے کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کا سکھر بیراج کا ہنگامی دورہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر صوبائی وفد نے سکھر بیراج کا دورہ کیا، جہاں سندھ ایریگیشن حکام نے 24 سے 48 گھنٹو...
زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر زیارت میں رورل ہیلتھ سینٹر احمدون اور بی ایچ یو کاوس غربی کے نام شہدائے پولیس ک...
کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا
کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا
زیارت پولیس کے شہداء کی قربانیوں کے اعتراف میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ نے کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل کرک...
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
پی ڈی ایم اے نے 17 سے 23 جولائی تک بلوچستان کے متعدد اضلاع میں بارشوں، آندھی، گرج چمک اور فلیش فلڈ کے خدشے کے...
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد تحریری معاہدہ طے پا گیا، جس میں شہدائے زیارت کے...