بلوچستان میں بارش اور برفباری سے کوئٹہ سمیت مختلف علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ

بلوچستان میں بارش اور برفباری سے کوئٹہ سمیت مختلف علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔ کوئٹہ، زیارت، خوجک پاس اور شمالی علاقوں میں موسم کی خرابی سے معمولاتِ زندگی متاثر ہوئے ہیں جبکہ برف ہٹانے کا عمل جاری ہے۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ دنوں میں مزید بارش اور برفباری کا امکان ظاہر کیا ہے۔

بلوچستان میں بارش اور برفباری، کوئٹہ سمیت مختلف علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ

رپورٹ  : عروبہ شہزاد

22  جنوری ، 2025 کو  وادیٔ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ کوئٹہ میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا آغاز رات گئے ہوا جو وقفے وقفے سے جاری رہا۔ صوبے کے متعدد علاقوں میں رات سے بارش کا سلسلہ برقرار ہے، جبکہ زیارت، کان مہترزئی، مسلم باغ، توبہ کاکڑی، توبہ اچکزئی اور خوجک پاس پر بارش کے ساتھ برفباری بھی ریکارڈ کی گئی ہے۔

بارش اور برفباری کے باعث کوئٹہ اور دیگر متاثرہ علاقوں میں سردی کی شدت میں نمایاں اضافہ ہو گیا ہے، جس سے معمولاتِ زندگی متاثر ہو رہے ہیں۔ خوجک پاس اور شمالی علاقوں میں برف جمع ہونے کے باعث آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ہے۔ نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) اور صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی جانب سے ہائی ویز سے برف ہٹانے کا عمل جاری ہے تاکہ ٹریفک کی روانی بحال رکھی جا سکے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ  48 گھنٹوں میں بعض علاقوں میں مزید بارش اور برفباری کا امکان ہے، جبکہ شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Related News

زیارت حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
زیارت حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
زیارت دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نمازِ جنازہ ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ میں ادا کی گئی، جس کے...
بلوچستان کے آبی حصے کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کا سکھر بیراج کا ہنگامی دورہ
بلوچستان کے آبی حصے کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کا سکھر بیراج کا ہنگامی دورہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر صوبائی وفد نے سکھر بیراج کا دورہ کیا، جہاں سندھ ایریگیشن حکام نے 24 سے 48 گھنٹو...
زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر زیارت میں رورل ہیلتھ سینٹر احمدون اور بی ایچ یو کاوس غربی کے نام شہدائے پولیس ک...
کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا
کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا
زیارت پولیس کے شہداء کی قربانیوں کے اعتراف میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ نے کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل کرک...
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
پی ڈی ایم اے نے 17 سے 23 جولائی تک بلوچستان کے متعدد اضلاع میں بارشوں، آندھی، گرج چمک اور فلیش فلڈ کے خدشے کے...
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد تحریری معاہدہ طے پا گیا، جس میں شہدائے زیارت کے...