ڈی آئی جی کوئٹہ کی زیرِ نگرانی رینک پِننگ تقریب کا انعقاد

ڈی آئی جی کوئٹہ کی زیرِ نگرانی رینک پِننگ تقریب کا انعقاد

کوئٹہ میں ڈی آئی جی عمران شوکت کی زیرِ نگرانی رینک پِننگ تقریب منعقد ہوئی، جس میں 24 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کو سب انسپکٹر اور 19 ہیڈ کانسٹیبلز کو اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دی گئی۔ تقریب میں سینئر افسران اور اہلِ خانہ کی شرکت نے اسے یادگار بنا دیا۔

رپورٹ : سیدہ نتاشا

ڈی آئی جی کوئٹہ عمران شوکت (PSP, QPM, PPM) کی زیرِ نگرانی رینک پِننگ تقریب منعقد ہوئی۔
تقریب میں ایس ایس پی آپریشنز سمیت پولیس کے افسران و اہلکاروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر 24 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کو سب انسپکٹر اور 19 ہیڈ کانسٹیبلز کو اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دے کر انہیں نئے رینکس پہنائے گئے۔

تقریب میں ترقی پانے والے افسران کے اہلِ خانہ بھی موجود تھے، جن کی موجودگی نے تقریب کو مزید باوقار اور یادگار بنا دیا۔
ڈی آئی جی کوئٹہ عمران شوکت نے ترقی پانے والے افسران کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کی محنت، لگن اور پیشہ ورانہ خدمات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ترقی کے ساتھ ذمہ داریوں میں بھی اضافہ ہوتا ہے، جس کا تقاضا ہے کہ افسران عوامی خدمت اور فرائض کی ادائیگی میں مزید پیشہ ورانہ عزم اور دیانتداری کا مظاہرہ کریں۔

Related News

بارکھان اور گردونواح میں دو زلزلے، تین افراد زخمی، متعدد مکانات کو نقصان
بارکھان اور گردونواح میں دو زلزلے، تین افراد زخمی، متعدد مکانات کو نقصان
بلوچستان کے ضلع بارکھان، موسیٰ خیل، کوہلو اور رکھنی میں 5.2 اور 4.3 شدت کے دو زلزلوں کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن...
لوامز اوتھل میں دو روزہ بین الاقوامی اونٹ کانفرنس اختتام پذیر، موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے تحقیق پر زور
لوامز اوتھل میں دو روزہ بین الاقوامی اونٹ کانفرنس اختتام پذیر، موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے تحقیق پر زور
لوامز اوتھل میں منعقدہ دو روزہ بین الاقوامی اونٹ کانفرنس میں ملکی و غیر ملکی ماہرین نے موسمیاتی تبدیلیوں، غذائ...
یومِ عاشور: وزیراعلیٰ بلوچستان اور کور کمانڈر کا سی پی او کوئٹہ کا دورہ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ
یومِ عاشور: وزیراعلیٰ بلوچستان اور کور کمانڈر کا سی پی او کوئٹہ کا دورہ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور کور کمانڈر بلوچستان نے سنٹرل پولیس آفس کوئٹہ کا دورہ کرکے یومِ عاشور کے...
وزیر اعلیٰ بلوچستان کا محرم الحرام کے سیکیورٹی پلان پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم
وزیر اعلیٰ بلوچستان کا محرم الحرام کے سیکیورٹی پلان پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت اجلاس میں محرم الحرام کے دوران امن و امان اور سیکیورٹی انتظام...
یومِ عاشورہ: بلوچستان بھر میں سخت سیکیورٹی انتظامات، 32 ہزار سے زائد اہلکار تعینات
یومِ عاشورہ: بلوچستان بھر میں سخت سیکیورٹی انتظامات، 32 ہزار سے زائد اہلکار تعینات
بلوچستان میں یومِ عاشورہ کے جلوسوں کی سیکیورٹی کے لیے 32 ہزار سے زائد اہلکار تعینات کیے گئے ہیں جبکہ نگرانی سی...
کوئٹہ: یومِ عاشورہ کا مرکزی جلوس سخت سکیورٹی میں برآمد، فضائی و روبوٹک نگرانی
کوئٹہ: یومِ عاشورہ کا مرکزی جلوس سخت سکیورٹی میں برآمد، فضائی و روبوٹک نگرانی
کوئٹہ میں یومِ عاشورہ کے مرکزی جلوس کی سیکیورٹی کے لیے 3 ہزار اہلکار، 30 خصوصی دستے، فضائی نگرانی اور روبوٹک م...