دانہ سر بس حادثہ: ژوب میں ریسکیو اور امدادی کارروائیاں جاری

دانہ سر بس حادثہ: ژوب میں ریسکیو اور امدادی کارروائیاں جاری

دانہ سر کے مقام پر پیش آنے والے مسافر بس حادثے کے بعد حکومت بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے ادارے مشترکہ طور پر امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ زخمیوں کو ٹراما سینٹر ژوب منتقل کیا جا رہا ہے، جبکہ متعلقہ حکام کے مطابق تمام متاثرین کو امداد کی فراہمی تک ریسکیو آپریشن جاری رہے گا۔

ژوب: دانہ سر کے مقام پر مسافر بس حادثے کے بعد حکومت بلوچستان اور خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے مشترکہ ریسکیو اور امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایت پر پی ڈی ایم اے، محکمہ صحت، ضلعی انتظامیہ، ایف سی اور دیگر متعلقہ ادارے امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

متعدد ایمبولینسز کے ذریعے زخمیوں کو فوری طور پر ٹراما سینٹر ژوب منتقل کیا جا رہا ہے، جہاں طبی عملہ انہیں علاج معالجے کی سہولیات فراہم کر رہا ہے۔

معاونِ خصوصی برائے سیاسی و میڈیا امور شاہد رند نے کہا کہ تمام متعلقہ ادارے مکمل ہم آہنگی کے ساتھ ریسکیو اور ریلیف آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں اور زخمیوں کے علاج میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے ریسکیو سرگرمیوں میں تعاون پر حکومت خیبرپختونخوا، ضلعی انتظامیہ، ریسکیو اداروں اور طبی ٹیموں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بلوچستان جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے، جبکہ وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی خود صورتحال کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام متاثرین کو مکمل امداد کی فراہمی تک ریسکیو اور ریلیف آپریشن جاری رہے گا۔

Keywords : Dana Sar Bus Accident, Zhob, Rescue Operation, Balochistan

Related News

زیارت حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
زیارت حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
زیارت دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نمازِ جنازہ ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ میں ادا کی گئی، جس کے...
بلوچستان کے آبی حصے کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کا سکھر بیراج کا ہنگامی دورہ
بلوچستان کے آبی حصے کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کا سکھر بیراج کا ہنگامی دورہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر صوبائی وفد نے سکھر بیراج کا دورہ کیا، جہاں سندھ ایریگیشن حکام نے 24 سے 48 گھنٹو...
زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر زیارت میں رورل ہیلتھ سینٹر احمدون اور بی ایچ یو کاوس غربی کے نام شہدائے پولیس ک...
کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا
کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا
زیارت پولیس کے شہداء کی قربانیوں کے اعتراف میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ نے کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل کرک...
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
پی ڈی ایم اے نے 17 سے 23 جولائی تک بلوچستان کے متعدد اضلاع میں بارشوں، آندھی، گرج چمک اور فلیش فلڈ کے خدشے کے...
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد تحریری معاہدہ طے پا گیا، جس میں شہدائے زیارت کے...