آواران میں بی ایس ڈی آئی کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ

آواران میں بی ایس ڈی آئی کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ

بلوچستان اسپیشل ڈیولپمنٹ انیشیٹو کے تحت ضلع آواران میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا انجینئر فیاض احمد نے دورہ کیا، جہاں اسکولوں میں زیرِ تعمیر عمارتوں اور بنیادی سہولیات کے کام کا جائزہ لیا گیا۔ بیشتر منصوبے 90 فیصد تک مکمل ہو چکے ہیں جبکہ باقی کام جلد مکمل کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔ حکام کے مطابق آواران میں تعلیمی اور بنیادی سہولیات کی بہتری حکومت کی ترجیح ہے۔

رپورٹ: ظفر بلوچ، آواران

بلوچستان اسپیشل ڈیولپمنٹ انیشیٹو (بی ایس ڈی آئی) کے تحت ضلع آواران میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے کے لیے انجینئر فیاض احمد نے آواران کے مختلف علاقوں کا  دورہ کیا۔ دورے کے دوران جھاؤ پبلک اسکول میں زیرِ تعمیر نئی بلڈنگ، واش رومز، پانی کی ٹینکی اور باؤنڈری وال کے کام کا معائنہ کیا گیا۔اس کے علاوہ  انجینئر فیاض احمد نے سہدانب اسکول اور جھاؤ کے دیگر جاری ترقیاتی منصوبوں کا بھی دورہ کیا، جہاں تعمیراتی کاموں کے معیار اور رفتار کا جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر سی اینڈ ڈبلیو کے خالد بلوچ بھی ان کے ہمراہ موجود تھے، جنہوں نے تمام منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی اور سائٹ وزٹس کروائے۔ بیشتر منصوبے تقریباً 90 فیصد تک مکمل ہو چکے ہیں، جبکہ باقی ماندہ کام کو جلد مکمل کرنے کی ہدایات بھی جاری کی گئیں۔  انجینئر فیاض احمد نے کام کے معیار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بی ایس ڈی آئی کے تحت آواران میں تعلیمی اور بنیادی سہولیات کی بہتری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

Related News

زیارت حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
زیارت حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
زیارت دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نمازِ جنازہ ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ میں ادا کی گئی، جس کے...
بلوچستان کے آبی حصے کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کا سکھر بیراج کا ہنگامی دورہ
بلوچستان کے آبی حصے کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کا سکھر بیراج کا ہنگامی دورہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر صوبائی وفد نے سکھر بیراج کا دورہ کیا، جہاں سندھ ایریگیشن حکام نے 24 سے 48 گھنٹو...
زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر زیارت میں رورل ہیلتھ سینٹر احمدون اور بی ایچ یو کاوس غربی کے نام شہدائے پولیس ک...
کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا
کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا
زیارت پولیس کے شہداء کی قربانیوں کے اعتراف میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ نے کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل کرک...
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
پی ڈی ایم اے نے 17 سے 23 جولائی تک بلوچستان کے متعدد اضلاع میں بارشوں، آندھی، گرج چمک اور فلیش فلڈ کے خدشے کے...
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد تحریری معاہدہ طے پا گیا، جس میں شہدائے زیارت کے...