گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ گرلز کالج کوئٹہ کینٹ کے سامنے سڑک کا نام "شہید پروفیسر ناظمہ طالب روڈ" رکھنے کا فیصلہ

گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ گرلز کالج کوئٹہ کینٹ کے سامنے سڑک کا نام "شہید پروفیسر ناظمہ طالب روڈ" رکھنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایت پر گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ گرلز کالج کوئٹہ کینٹ کے سامنے واقع سڑک کو "شہید پروفیسر ناظمہ طالب روڈ" کا نام دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ شاہد رند کے مطابق یہ اقدام شہید پروفیسر ناظمہ طالب کی تعلیمی خدمات اور عظیم قربانی کے اعتراف میں کیا جا رہا ہے، جبکہ اس حوالے سے ضروری کارروائی بھی شروع کر دی گئی ہے۔

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایت پر گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ گرلز کالج کوئٹہ کینٹ کے سامنے واقع سڑک کا نام "شہید پروفیسر ناظمہ طالب روڈ" رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند کے مطابق یہ فیصلہ شہید پروفیسر ناظمہ طالب کی تعلیمی خدمات اور ان کی عظیم قربانی کے اعتراف میں کیا گیا ہے تاکہ ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جا سکے۔

شاہد رند نے بتایا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کے پرنسپل سیکرٹری نے سیکریٹری لوکل گورنمنٹ کو اس حوالے سے ضروری کارروائی کے لیے مراسلہ بھی جاری کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان شہداء اور قومی خدمات انجام دینے والی شخصیات کی قربانیوں اور خدمات کو ہمیشہ عزت و احترام سے یاد رکھے گی اور ان کی خدمات کے اعتراف کے لیے ایسے اقدامات جاری رکھے گی۔

Keywords : Nazma Talib, Quetta Cantonment, Sarfraz Bugti, Road Renaming

Related News

زیارت حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
زیارت حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
زیارت دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نمازِ جنازہ ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ میں ادا کی گئی، جس کے...
بلوچستان کے آبی حصے کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کا سکھر بیراج کا ہنگامی دورہ
بلوچستان کے آبی حصے کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کا سکھر بیراج کا ہنگامی دورہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر صوبائی وفد نے سکھر بیراج کا دورہ کیا، جہاں سندھ ایریگیشن حکام نے 24 سے 48 گھنٹو...
زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر زیارت میں رورل ہیلتھ سینٹر احمدون اور بی ایچ یو کاوس غربی کے نام شہدائے پولیس ک...
کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا
کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا
زیارت پولیس کے شہداء کی قربانیوں کے اعتراف میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ نے کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل کرک...
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
پی ڈی ایم اے نے 17 سے 23 جولائی تک بلوچستان کے متعدد اضلاع میں بارشوں، آندھی، گرج چمک اور فلیش فلڈ کے خدشے کے...
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد تحریری معاہدہ طے پا گیا، جس میں شہدائے زیارت کے...