چیف سیکرٹری بلوچستان کی زیر صدارت سیکرٹریز کمیٹی کا اجلاس، گڈ گورننس اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ

چیف سیکرٹری بلوچستان کی زیر صدارت سیکرٹریز کمیٹی کا اجلاس، گڈ گورننس اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ

کوئٹہ میں چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کی زیر صدارت سیکرٹریز کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں گڈ گورننس، عوامی خدمات کی فراہمی اور ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ 197 ترجیحی ترقیاتی منصوبوں میں سے 138 کی پی سی ون متعلقہ محکموں کو ارسال کی جا چکی ہے۔ چیف سیکرٹری نے باقی منصوبوں کی پی سی ون جلد مکمل کرنے، پرانی سرکاری گاڑیوں کی شفاف نیلامی اور سرکاری نمبروں کے غلط استعمال کی روک تھام کی ہدایت دی۔ انہوں نے افسران کو اپنی جائے تعیناتی پر موجود رہنے اور عوامی مسائل مقامی سطح پر حل کرنے پر زور دیا۔ اجلاس میں نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع، بلوچستان کے وفاقی کوٹے کی خالی آسامیوں اور ترقیاتی منصوبوں کی مؤثر نگرانی و بروقت تکمیل کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

کوئٹہ میں چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کی زیر صدارت سیکرٹریز کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا

 جس میں گڈ گورننس، عوامی خدمات کی فراہمی اور ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا چیف سیکرٹری نے کہا کہ گڈ گورننس اور بہترین سروس ڈیلیوری عوام کا بنیادی حق ہے، جبکہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ شہریوں کو شفاف، مؤثر اور مساوی بنیادوں پر سہولیات فراہم کرے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ 197 ترجیحی ترقیاتی منصوبوں میں سے 138 منصوبوں کی پی سی ون متعلقہ محکموں کو ارسال کی جا چکی ہے، جبکہ چیف سیکرٹری نے باقی منصوبوں کی پی سی ون جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی۔ شکیل قادر خان نے پرانی سرکاری گاڑیوں کی جلد نیلامی اور اس عمل میں مکمل شفافیت یقینی بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سرکاری نمبروں کے غلط استعمال کی روک تھام ضروری ہے۔ انہوں نے تمام افسران کو اپنی جائے تعیناتی پر موجود رہنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہونے چاہئیں۔ چیف سیکرٹری نے کہا کہ نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کے لیے وفاقی سطح پر بلوچستان کے کوٹے سے متعلق خالی آسامیوں کا معاملہ اٹھایا جائے گا، جبکہ مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن سیکشن کی کارکردگی سے ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی، شفافیت اور بروقت تکمیل میں نمایاں بہتری آئی ہے

keywords:  Cheif Secretary Balochistan, Development projects, Balochistan news, Quetta news 

  •  

Related News

زیارت حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
زیارت حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
زیارت دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نمازِ جنازہ ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ میں ادا کی گئی، جس کے...
بلوچستان کے آبی حصے کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کا سکھر بیراج کا ہنگامی دورہ
بلوچستان کے آبی حصے کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کا سکھر بیراج کا ہنگامی دورہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر صوبائی وفد نے سکھر بیراج کا دورہ کیا، جہاں سندھ ایریگیشن حکام نے 24 سے 48 گھنٹو...
زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر زیارت میں رورل ہیلتھ سینٹر احمدون اور بی ایچ یو کاوس غربی کے نام شہدائے پولیس ک...
کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا
کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا
زیارت پولیس کے شہداء کی قربانیوں کے اعتراف میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ نے کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل کرک...
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
پی ڈی ایم اے نے 17 سے 23 جولائی تک بلوچستان کے متعدد اضلاع میں بارشوں، آندھی، گرج چمک اور فلیش فلڈ کے خدشے کے...
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد تحریری معاہدہ طے پا گیا، جس میں شہدائے زیارت کے...