نوکنڈی میں غیر قانونی دراندازی کی کوشش ناکام، 179 افغان باشندے گرفتار

نوکنڈی میں غیر قانونی دراندازی کی کوشش ناکام، 179 افغان باشندے گرفتار

پاکستانی سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر نوکنڈی میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بنا دی۔ کارروائی کے دوران 179 افغان باشندوں کو گرفتار کیا گیا جو بغیر پاسپورٹ، ویزا یا کسی بھی قانونی دستاویز کے سفر کر رہے تھے۔ سکیورٹی فورسز کے مطابق تمام گرفتار افراد کو تفتیش کے لیے متعلقہ اداروں کے حوالے کر دیا گیا ہے جبکہ غیر قانونی آمد و رفت روکنے کے لیے سرحدی نگرانی مزید سخت کر دی گئی ہے۔

رپورٹ: نعمت اللہ بلوچ، چاغی

پاکستانی سکیورٹی فورسز نے نوکنڈی میں بڑی اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی۔ خفیہ اطلاع پر کی گئی بروقت کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز نے 179 افغان باشندوں کو گرفتار کر لیا، جو بغیر کسی قانونی سفری یا شناختی دستاویزات کے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔

گرفتار افراد کے پاس پاسپورٹ، ویزا یا کسی بھی قسم کی قانونی دستاویزات موجود نہیں تھیں، جو پاکستانی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔ گرفتار افغان باشندوں نے بتایا کہ افغانستان میں روزگار کے مواقع کی شدید کمی اور تعلیمی سہولیات کے فقدان کے باعث وہ بہتر مستقبل کی تلاش میں دیگر ممالک کا رخ کرنا چاہتے تھے۔
سکیورٹی فورسز نے تمام گرفتار افراد کو حراست میں لے کر متعلقہ اداروں کے حوالے کر دیا ہے، جہاں ان سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ غیر قانونی آمد و رفت کے خلاف کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی جبکہ سرحدی نگرانی کو مزید سخت کر دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کو بروقت روکا جا سکے۔

Related News

زیارت حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
زیارت حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
زیارت دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نمازِ جنازہ ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ میں ادا کی گئی، جس کے...
بلوچستان کے آبی حصے کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کا سکھر بیراج کا ہنگامی دورہ
بلوچستان کے آبی حصے کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کا سکھر بیراج کا ہنگامی دورہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر صوبائی وفد نے سکھر بیراج کا دورہ کیا، جہاں سندھ ایریگیشن حکام نے 24 سے 48 گھنٹو...
زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر زیارت میں رورل ہیلتھ سینٹر احمدون اور بی ایچ یو کاوس غربی کے نام شہدائے پولیس ک...
کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا
کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا
زیارت پولیس کے شہداء کی قربانیوں کے اعتراف میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ نے کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل کرک...
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
پی ڈی ایم اے نے 17 سے 23 جولائی تک بلوچستان کے متعدد اضلاع میں بارشوں، آندھی، گرج چمک اور فلیش فلڈ کے خدشے کے...
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد تحریری معاہدہ طے پا گیا، جس میں شہدائے زیارت کے...