لابوبو گڑیا پر فلم بنانے کا اعلان، سونی پکچرز نے معاہدہ کر لیا

لابوبو گڑیا پر فلم بنانے کا اعلان، سونی پکچرز نے معاہدہ کر لیا

دنیا بھر میں مقبولیت کے ریکارڈ قائم کرنے والی  لابوبو گڑیا  اب بڑے پردے پر آنے کے لیے تیار ہے۔ سونی پکچرز نے اس گڑیا پر فلم بنانے کا معاہدہ کیا ہے، اور فلم کے حوالے سے مزید تفصیلات جلد سامنے آئیں گی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق فلم کے لیے منصوبہ بندی کے مراحل ابھی جاری ہیں۔ یہ فیصلہ ابھی نہیں ہوا کہ فلم  لائیو ایکشن  ہوگی یا  اینیمیشن تھرل کے طور پر لابوبو کو متعارف کروایا جائے گا۔ چینی کمپنی پاپ مارٹ  کی تیار کردہ لابوبو ڈولز عالمی سطح پر مشہور ہیں اور کئی مشہور شخصیات کے ہاتھوں میں بھی دیکھی جا چکی ہیں۔ اس گڑیا کے  بلائنڈ باکسز  نے شاپنگ کا نیا رجحان قائم کیا، جس میں ڈول کا ماڈل کھولنے تک معلوم نہیں ہوتا اور خریداروں کو سرپرائز ملتا ہے۔ سونی پکچرز کی جانب سے یہ پہلا موقع نہیں کہ بچوں کے لیے مقبول کردار پر فلم بنائی جائے۔ اس سے قبل کمپنی نے اینیمیشن ہٹ کے پاپ ڈیمن ہنٹرز  اور  جُمانجی  جیسی شہرہ آفاق فلمیں بھی بنائی ہیں۔ لابوبو گڑیا نے دنیا بھر میں لوگوں کو دیوانہ بنا دیا ہے۔ اس گڑیا کی مقبولیت کی وجہ سے لوگ اسے خریدنے کے لیے لمبی قطاروں میں کھڑے ہوتے ہیں اور کبھی کبھار خریداری کے دوران جھگڑے بھی دیکھنے کو ملے۔ پاپ مارٹ کمپنی کے مالک کی دولت میں لابوبو ڈولز کی فروخت کے باعث نمایاں اضافہ ہوا ہے اور وہ  چین کے امیر ترین افراد  میں شامل ہو گئے ہیں۔ اس گڑیا کے ساتھ اب جیولری آئٹمز، بیگز اور شرٹس  بھی مارکیٹ میں دستیاب ہیں، جو کمپنی کے منافع میں پہلے سے تین گنا اضافہ کر چکے ہیں۔

لابوبو گڑیا پر فلم بنانے کا اعلان، سونی پکچرز نے معاہدہ کر لیا

اقصی بلوچ 

دنیا بھر میں مقبولیت کے ریکارڈ قائم کرنے والی  لابوبو گڑیا  اب بڑے پردے پر آنے کے لیے تیار ہے۔ سونی پکچرز نے اس گڑیا پر فلم بنانے کا معاہدہ کیا ہے۔ فلم کے حوالے سے مزید تفصیلات جلد سامنے آئیں گی۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق فلم کے لیے منصوبہ بندی کے مراحل ابھی جاری ہیں۔ یہ فیصلہ ابھی نہیں ہوا کہ فلم  لائیو ایکشن  ہوگی یا  اینیمیشن تھرل کے طور پر لابوبو کو متعارف کروایا جائے گا۔
چینی کمپنی پاپ مارٹ  کی تیار کردہ لابوبو ڈولز عالمی سطح پر مشہور ہیں اور کئی مشہور شخصیات کے ہاتھوں میں بھی دیکھی جا چکی ہیں۔ اس گڑیا کے  بلائنڈ باکسز  نے شاپنگ کا نیا رجحان قائم کیا، جس میں ڈول کا ماڈل کھولنے تک معلوم نہیں ہوتا اور خریداروں کو سرپرائز ملتا ہے۔
سونی پکچرز کی جانب سے یہ پہلا موقع نہیں کہ بچوں کے لیے مقبول کردار پر فلم بنائی جائے۔ اس سے قبل کمپنی نے اینیمیشن ہٹ کے پاپ ڈیمن ہنٹرز  اور  جُمانجی  جیسی شہرہ آفاق فلمیں بھی بنائی ہیں۔
لابوبو گڑیا نے دنیا بھر میں لوگوں کو دیوانہ بنا دیا ہے۔ اس گڑیا کی مقبولیت کی وجہ سے لوگ اسے خریدنے کے لیے لمبی قطاروں میں کھڑے ہوتے ہیں اور کبھی کبھار خریداری کے دوران جھگڑے بھی دیکھنے کو ملے۔
پاپ مارٹ کمپنی کے مالک کی دولت میں لابوبو ڈولز کی فروخت کے باعث نمایاں اضافہ ہوا ہے اور وہ  چین کے امیر ترین افراد  میں شامل ہو گئے ہیں۔ اس گڑیا کے ساتھ اب جیولری آئٹمز، بیگز اور شرٹس  بھی مارکیٹ میں دستیاب ہیں، جو کمپنی کے منافع میں پہلے سے تین گنا اضافہ کر چکے ہیں۔

 


Related News

زیارت حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
زیارت حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
زیارت دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نمازِ جنازہ ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ میں ادا کی گئی، جس کے...
بلوچستان کے آبی حصے کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کا سکھر بیراج کا ہنگامی دورہ
بلوچستان کے آبی حصے کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کا سکھر بیراج کا ہنگامی دورہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر صوبائی وفد نے سکھر بیراج کا دورہ کیا، جہاں سندھ ایریگیشن حکام نے 24 سے 48 گھنٹو...
زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر زیارت میں رورل ہیلتھ سینٹر احمدون اور بی ایچ یو کاوس غربی کے نام شہدائے پولیس ک...
کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا
کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا
زیارت پولیس کے شہداء کی قربانیوں کے اعتراف میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ نے کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل کرک...
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
پی ڈی ایم اے نے 17 سے 23 جولائی تک بلوچستان کے متعدد اضلاع میں بارشوں، آندھی، گرج چمک اور فلیش فلڈ کے خدشے کے...
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد تحریری معاہدہ طے پا گیا، جس میں شہدائے زیارت کے...