ساؤتھ ایئر کی کراچی سے کوئٹہ اور اسلام آباد کے لیے نئی اندرونِ ملک پروازوں کا آغاز

ساؤتھ ایئر کی کراچی سے کوئٹہ اور اسلام آباد کے لیے نئی اندرونِ ملک پروازوں کا آغاز

ساؤتھ ایئر نے کراچی سے تربت کے راستے کوئٹہ اور بہاولپور کے راستے اسلام آباد کے لیے اپنی باقاعدہ اندرونِ ملک پروازوں کا آغاز کر دیا ہے۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق نئی فضائی سروسز سے ملکی رابطوں، سیاحت، تجارت اور مسافروں کے سفری سہولیات میں بہتری آئے گی۔

کوئٹہ: نجی فضائی کمپنی ساؤتھ ایئر نے پاکستان میں اپنی باقاعدہ اندرونِ ملک پروازوں کا آغاز کر دیا ہے۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) کے مطابق کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ساؤتھ ایئر کی افتتاحی پروازیں کراچی سے تربت کے راستے کوئٹہ اور کراچی سے بہاولپور کے راستے اسلام آباد کے لیے روانہ ہوئیں۔

پی اے اے کے مطابق نئی فضائی سروسز سے ملک کے اندر فضائی رابطوں کو مزید مضبوطی ملے گی، جبکہ مسافروں کو سفر کے مزید بہتر اور آسان مواقع میسر آئیں گے۔ ابتدائی مرحلے میں کراچی، تربت، کوئٹہ روٹ پر ہفتے میں ایک پرواز جبکہ کراچی، بہاولپور، اسلام آباد روٹ پر ہفتے میں تین پروازیں چلائی جائیں گی۔

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے بتایا کہ ساؤتھ ایئر مستقبل میں کراچی سے پشاور، رحیم یار خان، سکھر اور گوادر کے لیے بھی پروازیں شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ اس کے علاوہ خیبر پختونخوا کے شہروں ڈیرہ اسماعیل خان اور چترال کو بھی ملک کے دیگر حصوں سے فضائی رابطوں کے ذریعے منسلک کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔

پی اے اے کے مطابق نئی فضائی سروسز سے سیاحت کے فروغ، تجارت میں آسانی اور ملک کے مختلف علاقوں کے درمیان رابطوں کو مزید بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ گزشتہ ماہ ساؤتھ ایئر نے کراچی سے گوادر کے لیے اپنی پہلی آزمائشی پرواز بھی کامیابی سے مکمل کی تھی۔

Keywords : South Air, Domestic Flights, Quetta, Pakistan Airport Authority

Related News

زیارت حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
زیارت حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
زیارت دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نمازِ جنازہ ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ میں ادا کی گئی، جس کے...
بلوچستان کے آبی حصے کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کا سکھر بیراج کا ہنگامی دورہ
بلوچستان کے آبی حصے کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کا سکھر بیراج کا ہنگامی دورہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر صوبائی وفد نے سکھر بیراج کا دورہ کیا، جہاں سندھ ایریگیشن حکام نے 24 سے 48 گھنٹو...
زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر زیارت میں رورل ہیلتھ سینٹر احمدون اور بی ایچ یو کاوس غربی کے نام شہدائے پولیس ک...
کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا
کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا
زیارت پولیس کے شہداء کی قربانیوں کے اعتراف میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ نے کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل کرک...
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
پی ڈی ایم اے نے 17 سے 23 جولائی تک بلوچستان کے متعدد اضلاع میں بارشوں، آندھی، گرج چمک اور فلیش فلڈ کے خدشے کے...
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد تحریری معاہدہ طے پا گیا، جس میں شہدائے زیارت کے...