اسپیکر بلوچستان اسمبلی کا دہشت گردی ناکام بنانے پر پولیس اور سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

اسپیکر بلوچستان اسمبلی کا دہشت گردی ناکام بنانے پر پولیس اور سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

اسپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن (ر) عبدالخالق اچکزئی نے دہشت گردی کی حالیہ کوشش ناکام بنانے پر پولیس اور سکیورٹی فورسز کی جرات، پیشہ ورانہ مہارت اور بروقت کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ دشمن عناصر کے ناپاک عزائم خاک میں مل گئے ہیں۔ انہوں نے شہداء کے اہل خانہ سے اظہارِ تعزیت کیا اور بلوچستان میں امن و امان کے قیام کے عزم کا اعادہ کیا۔

رپورٹ: سیدہ نتاشا

 اسپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن (ر) عبدالخالق اچکزئی نے پولیس اور سکیورٹی فورسز کی بروقت اور مؤثر کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کا بیک وقت مختلف علاقوں کو نشانہ بنانے کا مقصد صوبے میں خوف و ہراس پھیلانا تھا، تاہم قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنا دیا۔
اسپیکر نے کہا کہ پولیس اور سکیورٹی فورسز نے غیر معمولی جرات، اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت اور قربانی کی مثال قائم کی ہے، جو قابلِ تحسین ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ بلوچستان کے امن سے کھیلنے والوں کے لیے یہاں کوئی گنجائش نہیں اور دشمن عناصر اس وقت بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔کیپٹن (ر) عبدالخالق اچکزئی نے دہشت گردی کے واقعات میں سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے لواحقین سے دلی تعزیت اور مکمل یکجہتی کا اعلان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ شہداء کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی۔
اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور امن و امان خراب کرنے کی ہر کوشش کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں پائیدار امن کے قیام کے لیے حکومت اور سکیورٹی ادارے مکمل ہم آہنگی کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں نبھاتے رہیں گے۔

Related News

زیارت حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
زیارت حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
زیارت دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نمازِ جنازہ ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ میں ادا کی گئی، جس کے...
بلوچستان کے آبی حصے کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کا سکھر بیراج کا ہنگامی دورہ
بلوچستان کے آبی حصے کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کا سکھر بیراج کا ہنگامی دورہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر صوبائی وفد نے سکھر بیراج کا دورہ کیا، جہاں سندھ ایریگیشن حکام نے 24 سے 48 گھنٹو...
زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر زیارت میں رورل ہیلتھ سینٹر احمدون اور بی ایچ یو کاوس غربی کے نام شہدائے پولیس ک...
کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا
کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا
زیارت پولیس کے شہداء کی قربانیوں کے اعتراف میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ نے کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل کرک...
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
پی ڈی ایم اے نے 17 سے 23 جولائی تک بلوچستان کے متعدد اضلاع میں بارشوں، آندھی، گرج چمک اور فلیش فلڈ کے خدشے کے...
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد تحریری معاہدہ طے پا گیا، جس میں شہدائے زیارت کے...